‫‫کیٹیگری‬ :
15 December 2017 - 15:05
News ID: 432263
فونت
آیت الله مظاهری :
حوزہ علمیہ اصفہان کے سربراہ نے کہا : دعا کرنے کے لئے ضروری ہے کہ اہل بیت (ع) سے توسل حاصل کریں ؛ دعاوں میں اہل بیت (ع) سے توسل قائم کرنے کے لزومات شیخ عباس قمی کی مفاتیح الجنان کے تمام مأثور و غیر مأثور دعاوں میں بیان ہوا ہے ۔
آیت الله مظاهری

رسا نیوز ایجنسی کے اصفہان رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق حوزہ علمیہ اصفہان کے سربراہ حضرت آیت الله حسین مظاهری نے اس شہر کے مسجد امیرالمؤمنین (ع) میں منعقدہ اپنے تفسیر کے جلسہ میں بیان کیا : خداوند عالم سے دعا و راز و نیاز سب سے زیادہ ثواب کا حامل ہے ۔

انہوں نے سورہ مبارکہ بقرہ کی ۱۸۶ آیت «وَإِذَا سَأَلَكَ عِبَادِي عَنِّي فَإِنِّي قَرِيبٌ أُجِيبُ دَعْوَةَ الدَّاعِ إِذَا دَعَانِ فَلْيَسْتَجِيبُوا لِي وَلْيُؤْمِنُوا بِي لَعَلَّهُمْ يَرْشُدُونَ» کی تفسیر میں وضاحت کی : یہ آیت بیان کر رہی ہے کہ خداوند عالم انسان سے نزدیک ہے اور مستجاب الدعوه ہے ، خداوند عالم انسان سے دعا چاپتا ہے اور یہ دعا انسان کے رشد و ترقی کا سبب ہوتا ہے ، اسی وجہ سے اس سلسلہ میں بہت تاکید کی گئی ہے کہ انسان کو اہل دعا ہونا چاہیئے ۔

حضرت آیت الله مظاهری نے بیان کیا : یہ دعا آیات قرآنی کے درمیان تاکید کی وجہ سے بی نظیر ہے  ، اور اس آیت میں لطف و مہرابانی کی ضمیر متکلم وحدہ کی آٹھ بار تکرار بھی بے نظیر و بے مثال ہے ؛ اس آیت میں معلوم ہوتا ہے کہ خداوند عالم سے دعا کرنا و راز و نیاز کرنے کا سب سے زیادہ ثواب ہے ؛ نماز جو اسلام کی علامت و دین کے ستون کے عنوان سے ہے جب اس کا تجزیہ کیا جائے گا تو پوری نماز خداوند عالم سے دعا اور راز و نیاز ہے ۔

حوزہ علمیہ اصفہان نے سربراہ نے اس بیان کے ساتھ کہ ضروری ہے خداوند عالم سے دعا کے عنوان سے گفت و گو کریں وضاحت کی : نماز میں سورہ حمد اور دوسرے سورہ کی تلاوت در اصل انسان کا خداوند عالم کے ساتھ گفت و گو کرنا ہے اور انسان بھی اس کے بعد مختلف اذکار کو اپنے زبان پر جاری کرنے کے ذریعہ خداوند عالم کا جواب دیتا ہے ؛ قرآن کریم اور اہل بیت علیہم السلام کی طرف سے نماز فریضہ کے سلسلہ میں سفارشات کی وجہ نماز میں مختلف ادعیہ کا پایا جانا ہے ۔  

حوزہ علمیہ میں اخلاق کے استاد نے بیان کیا : نماز عشق کے ساتھ بہت لذت بخش ہے اور انسان کی زندگی میں اثر انداز ہے اسی وجہ سے امام صادق علیہ السلام ایک رویات میں فرماتے ہیں آدھی رات میں دو رکعت نماز ، دنیا اور وہ چیز جو دنیا میں ہے ، میرے نزدیک اس سے بھی زیادہ قیمتی ہے ۔

انہوں نے دعاوں کو مختلف قسم میں تقیسم کرنے لسانی دعائیں و قلبی دعائیں بیان کیا : لسانی دعا دعا کے مقام میں پہلے مقام پر ہے ؛ لسانی ذکر سب لوگوں کے لئے ہونا چاہیئے ، امام صادق علیہ السلام فرماتے ہیں خداوند عالم ہر چیز کو انسان سے محدود صورت میں چاہی ہے لیکن اذکار سے استفادہ کرنے میں حد معین نہیں فرمایا ہے ۔

حضرت آیت الله مظاهری نے بیان کیا : دعا کرنے میں ضروری ہے کہ اہل بیت علیہم السلام سے توسل اختیار کریں ؛ شیخ عباس قمی کے مفاتیح الجنان میں موجود تمام دعاوں کے پہلے یا آخر میں اہل بیت علیہم السلام سے متوسل ہونگے ۔

حوزہ علمیہ اصفہان نے سربراہ نے درک دعا اور لذت دعا کی طرف اشارہ کرتے ہوئے بیان کیا : دعا کو درک کرنا دعا کے لذت سے استفادہ کرنے کا سبب ہوتا ہے ، وہ انسان جو دعا کے مفہوم کو درک نہیں کرتے ہیں وہ خداوند عالم کے مناجات سے لذت حاصل نہیں کر سکتے ہیں ۔

حضرت آیت الله مظاهری نے اپنی گفت و گو کے اختمامی مراحل میں بیان کیا : ذکر کا اعلی ترین مقام ذکر قلبی ہے کہ انسان اپنے قلب کے ذریعہ تنہائی میں خداوند عالم سے روبرو ہوتا ہے ؛ جو لوگ معنویت کے اس مقام پر پہوچ جاتے ہیں وہ نا قابل بیان لذت سے لطف اندوز ہوتے ہیں ۔/۹۸۹/ف۹۷۰/ 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬