‫‫کیٹیگری‬ :
15 December 2017 - 18:11
News ID: 432264
فونت
روضہ امام رضا علیہ السلام کے متولی :
روضہ امام رضا علیہ السلام کے متولی نے کہا : ہماری حکمت عملی دشمن شناسی ، برادری ، دشمنی ختم کرنا اور کرپشن سے مقابلہ ہے لیکن دشمن کی حکمت عملی قوموں کے اپنا غلام بنانا ان کو اپنے لئے مجبور کرنا اور تسلطی نظام کو فروغ دینے کی کوشش کرنا ہے ۔
سید ابراہیم رئیسی

 

رسا نیوز ایجنسی کے مشہد رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق روضہ امام رضا علیہ السلام کے متولی حجت الاسلام والمسلمین سید ابراہیم رئیسی نے فرزندان خمینی کے عنوان سے اسٹوڈینٹس ڈے کی مناسبت اور اسلامی دنیا کے شہداء کی تجلیل و تکریم کی خاطرمشہد مقدس کی پیام نور یونیورسٹی میں منعقدہ کانفرنس میں بیان کیا : عالم اسلام میں ہماری حکمت عملی اتحاد پیدا کرنا ہے اور دشمنوں کی حکمت عملی اختلاف و تفرقہ ایجاد کرنا ہے ۔

انہوں نے اس تاکید کے ساتھ کہ دنیائے اسلام میں اسلامی جمہوری کی حکمت عملی اتحاد ، حق طلبی، "ہم کرسکتے ہیں" نعرے کو عملی جامہ پہنانا، امید پیدا کرنا، اپنے مقصد کے حصول میں قیام اور ظلم و ستم سے مقابلہ  اور دشمنوں کا مقصد تفرقہ ڈالنا ، ناامیدی پیدا کرنا اور دنیائے اسلام کی ذلت و خواری ہے وضاحت کی : ہماری حکمت عملی مقابلہ و مزاحمت ہے اور دشمن کی حکمت عملی ذلت ، سستی اور قوم کو پیچھے ہٹنے پر مجبور کرنا ہے  

تشخیص مصلحت نظام کونسل کے رکن نے وضاحت کی : ہماری حکمت عملی دشمن شناسی ، برادری ، دشمنی ختم کرنا اور کرپشن سے مقابلہ ہے لیکن دشمن کی حکمت عملی قوموں کے اپنا غلام بنانا ان کو اپنے لئے مجبور کرنا اور تسلطی نظام کو فروغ دینے کی کوشش کرنا ہے ۔

امام رضا علیہ السلام کے روضہ کے متولی نے اظہار کیا : اسٹوڈینٹس کو اپنی آرزوں کو حاصل کرنا ان کی خصوصیت میں شامل ہے ، امید کا باقی رہنا اور ناامیدی سے مقابلہ اسٹوڈینٹس انجمنوں کی خصوصیات میں سے ہے۔  اسٹوڈینٹس انجمنوں کی یہ فکر ہے کہ اپنے ملک کو صاحب اقتدار ، ترقی یافتہ اور اجتماعی عدالت و امنیت کا حامل بنائیں۔

انہوں نے اس بیان کے ساتھ کہ عالم اسلام کے شہدا با بصیرت ہیں کہ جنہوں نے تاریخ میں حق و انصاف و الہی اقدار کی حکمرانی کے لئے اپنی جان کی قربانی پیش کی بیان کیا : آج اسٹوڈینٹس شہداء کے پاک خون کی برکت سے اسٹوڈینٹس انجمنیں یونیورسٹی اور معاشرے میں بصیرت پیدا کرنے میں قابل ملاحظہ کردار ادا کررہی ہیں۔

حجت الاسلام والمسلمین رئیسی نے انقلاب اسلامی کی حکمت عملی کو امام رضا علیہ السلام کی حکمت عملی سے حاصل کیا ہوا جانا ہے اور وضاحت کی : ہم لوگ امام رضا علیہ السلام کی حکمت عملی کے پیروکار ہیں کہ جو دشمنوں سے مقابلہ میں سستی و تھکاوٹ قبول نہیں کرتی ہے ، امام خمینی (رہ) نے دنیا میں ظلم مٹانے ، حق خواہی و حق طلبی کا پرچمدار کو لہرایا اور اس کو اپنا مقصد قرار دیا ۔

انہوں نے اس بیان کے ساتھ کہ فرعونی و یزیدی تحریک اس زمانہ کے فرعونوں اور یزیدیوں کے ذریعہ شروع ہو گئی ہے اور آل سعود و صیہونی ناجائز حکومت فرعونوں و یزیدوں کی حکمت عملی کا اتحاد ہے بیان کیا : ہم لوگوں کا ایک حکمت عملی یمن ، شام اور عراق میں ہے اور ہر وہ حکومتیں و ممالک جو کہ انصاف و عدالت خواہی کا پرچم بلند کرتا ہے وہ اسلامی حکومت کی حکمت عملی کے ساتھ حرکت کرے گا ۔

امام رضا علیہ السلام کے روضہ کے متولی نے تاکید کرتے ہوئے کہا : وہ اس فکر میں ہیں کہ شیخ زکزاکی کو جیل میں ڈالنے اور شیخ نمر کو شہید کرنے اور شام و یمن میں بچوں اور خواتین کو قتل کرنے سے بات ختم ہوجائے گی  جب کہ وہ جب بھی کسی انقلابی کو شہید کرتے ہیں سیکڑوں مجاہد اس راہ میں بیدار ہوتے ہیں اور مستکبروں کے مقابلے کے لئے کھڑے ہوجاتے ہیں۔

حجت الاسلام والمسلمین رئیسی نے اس  اشارہ کے ساتھ کہ اسٹڈینٹس کو سیاسی ہونا چاہیئے کہا : اسٹوڈینٹس صرف سوشل میڈیا کی باتوں پر اکتفا نہ کریں بلکہ  یونیورسٹی کے اندر کی گفتگو  بہت اہمیت کی حامل ہے۔ اسٹوڈینٹس انجمنوں اور سیاسی پارٹیوں میں یہ فرق ہے کہ  اسٹوڈینٹس انجمنیں سیاسی پارٹیوں کی طرح قدرت و حکومت کے پیچھے نہیں ہیں اور صرف حق طلب اور آرزوں کو پورا کرنے کی فکر میں ہیں۔/۹۸۹/ف۹۷۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬