‫‫کیٹیگری‬ :
17 December 2017 - 23:25
News ID: 432299
فونت
آیت الله نوری همدانی :
حضرت آ‌یت الله نوری همدانی نے قدس کو عالم اسلام کا بنیادی مسئلہ جانا ہے اور غاصبوں کے ہاتھ سے قدس کی رہائی کے لئے مسلمانوں کے درمیان اتحاد کی تاکید کی ہے ۔
آیت الله نوری همدانی

 

رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق حوزہ علمیہ قم میں درس خارج کے مشہور و معروف استاد حضرت آیت الله حسین نوری همدانی نے پلیس انتظامیہ کے فرمانداروں کے ساتھ ملاقات میں قرآن کریم میں یہودی قوم کی مذمت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے بیان کیا : قرآن کریم میں یہودی قوم کی جتنی مذمت و شدید تنقید کی گئی ہے کسی قوم کی نہیں ہوئی ہے ۔

انہوں نے وضاحت کی : قرآن کریم وہ مسائل جیسے یہود کی مسلسل و برابر عہد شکنی ، الہی احکامات و آیات کو قبول نہ کرنا اور انکار کرنا ، پیغمبروں کو قتل کرنا اور ان کی قسی القلبی کی طرف اشارہ کیا ہے ۔

مرجع تقلید نے وضاحت کی : قرآن کریم میں کئی جگہوں پر خداوند عالم نے یہود قوم کو ذلیل جانا ہے اور اس کی مذمت کی ہے اور اس پر اپنا غضب و لعن قرار دیا ہے اور ان تمام جارحیت و مظالم کے بعد دعوا کر رہے ہیں کہ وہ اولیای الہی ہیں ۔

انہوں نے پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے زمانہ میں یہودیوں کی بعض سازش کی طرف اشارہ کرتے ہوئے بیان کیا : یہودی قوم پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی رسالت کے بعد حضرت سے حسادت کرنے لگے اور متعدد جنگ کی ، اسلام کے لئے بہت زیادہ مشکلات و سازش ایجاد کی ۔

حضرت آیت الله نوری همدانی نے بیان کیا : ہم لوگوں کو تاریخ اسلام کا مطالعہ اور اسلام کے خلاف یھود کی سازش سے آشنائی کے ذریعہ ان مسائل سے سبق حاصل کرنا چاہیئے اور صیہونیستون کی سازش کو ناکام بنانے کی کوشش کرنی چاہیئے ۔

انہوں نے اپنی گفت و گو کے سلسلہ کو جاری رکھتے ہوئے بیان کیا : یھودیوں کی تاریخ ایک شرمناک تاریخ ہے اور مسلمانوں کو فلسطین میں صیہونی ظالم حکومت کو تشکیل ہونے کے ابتدا میں ہی روک دینا چاہیئے تھا ۔

حوزہ علمیہ قم میں درس خارج کے استاد نے تاکید کی : اگر مسلمانوں میں اتحاد ہوتا تو یہ غاصب حکومت وجود میں نہیں آتا تا کہ اس وقت بہت سارے لوگوں کو بے گھر ہونا پڑتا اور بچے و عورتوں کو شہید کیا جاتا اور سامراجی حکومت کے مرکز میں تبدیل ہوتا ۔

حضرت آیت الله نوری همدانی نے اپنی گفت و گو کے سلسلہ کو جاری رکھتے ہوئے اظہار کیا : قدس اور مسجد اقصی تمام مسلمانوں سے متعلق ہے اور عالم اسلام کو چاہیئے کہ اتحاد کے ساتھ صیہونی حکومت کے مقابلہ میں کھڑے ہوں اور صرف لفظی مذمت پر اکتفا نہ کریں ۔

انہوں نے بیان کیا : جب تک صیہونی حکومت خطے میں موجود ہے لوگوں کو سکون و آرام و عزت و اطمینان حاصل نہیں ہوگا اور مسلمانوں کے درمیان اتحاد و دشمن کے مقابلہ میں جہاد کے علاوہ کوئی راستہ نہیں ہے ۔

حضرت آیت الله نوری همدانی نے اپنی تقریر کے اختمامی مراحل میں بیان کیا : اس وقت قدس شریف کا مسئلہ مسلمانوں کے لئے بنیادی مسئلہ ہے اور مسلمانوں کو چاہیئے کہ اپنے اتحاد کے ذریعہ اسلام سے متعلق قدس شریف کو صیہوںی کے ہاتھ میں باقی رہنے کی اجازت نہ دیں اور اگر مسلمان عزت ، عظمت ، اور قدرت و طاقت چاہتے ہیں تو جہاد کے علاوہ اس کے حصول کے لئے کوئی راستہ نہیں ہے ۔/۹۸۹/ف۹۷۱

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬