‫‫کیٹیگری‬ :
18 December 2017 - 20:38
News ID: 432313
فونت
مصر کے صوبہ «فیوم» کی آبادی «مطرطارس» میں کہا جاتا ہے کہ ہر گھر میں ایک حافظ قرآن موجود ہے ۔
مصر کی قرآنی بستی

رسا نیوز ایجنسی کی اخبار الیوم سے رپورٹ کے مطابق، ساٹھ ہزار آبادی پر مشتمل گاوں «مطرطارس» کو مصر کا قرآنی گاوں بھی کہا جاتا ہے ، اس گاوں میں تقریبا بیس ہزار حافظ قرآن موجود ہیں جنمیں ۹ سال کے بچے سے لیکر ۷۰ سال کے بوڑھے تک موجود ہیں۔

اس وقت گاوں کے تین ہزار طلبا اور طالبات مختلف مدرسوں میں حفظ قرآن پر کام کررہی ہیں۔

گاوں میں درجنوں کی تعداد میں حفظ کی خصوصی کلاسز ہوتی ہیں جہاں ماہرین حفظ درس و تدریس میں مصروف عمل ہیں۔

گاوں کے دو حافظ  «صلاح احمد عیسی» اور «حسین عبدالغفار» عالمی مقابلوں میں نمایاں مقام حاصل کرکے گاوں کا نام روشن کرچکے ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ اس گاوں کے مسایل بھی کافی ہیں اور سیوریج سسٹم کے ساتھ ساتھ بنیادی سہولیات کا فقدان بھی عوام کے لیے درد سر بن چکا ہے۔

گاوں کے لوگوں کا کہنا ہے کہ بجلی اور پانی کا انتہائی ناقص سسٹم بڑی مشکلات میں شامل ہیں۔

 گاوں میں راستوں کی دشواری کے ساتھ ساتھ صحت کے امور پر کوئی توجہ نہیں دی گیی ہے اور اس وجہ سے بیماریوں کا پھیلنا یہاں عام ہوچکا ہے۔/ ۹۸۸/ ن۹۴۰

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬