رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امت واحدہ پاکستان کے سربراہ حجت الاسلام و المسلمین محمد امین شہیدی نے بھٹ شاہ میں اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے 48 ویں سالانہ مرکزی کنونشن کے آخری روز یوم صادقین کانفرنس کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا : غیبت امام زمانہ(عج) میں ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم طاغوت کا انکار کرتے ہوئے ہر ظالم سے نفرت کریں اور ہر مظلوم کی حمایت کے لئے میدان عمل میں حاضر رہیں ۔
انہوں نے یہ کہتے ہوئے کہ آج زمانہ ہم سے یہ تقاضا کررہا ہے کہ ہم اپنے امام عصر (عج) کے ظہور کی راہ ہموار کرنے کیلئے میدان عمل میں وارد ہوں اور اپنی اپنی ذمہ داری کو ادا کریں تاکہ دنیا بھر کے مظلومین کی دادرسی کی جاسکے کہا: اصغریہ کا مقصد بھی یہی ہے کہ معاشرہ کو خدا کے دیئے ہوئے عادلانہ نظام کی طرف واپس پلٹایا جائے اور دنیا کے سامنے عدالت کا ایسا نمونہ پیش کیا جائے کہ آج کا زمانہ امام زمانہ (عج) کی حکومت کے قیام کے لئے آمادہ ہوسکے۔
حجت الاسلام امین شہیدی نے اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ حرمین شریفین پر بھی بیت المقدس کی مانند اسکتباری طاقتوں نے قبضہ کررکھا ہے کہا: دوسروں کو کافر کہنے کا کس نے حق دیا ہے، اسلامی ممالک پر حملہ کرنے والے افراد کس منہ سے اپنے آپ کو خادم حرمین شریفین کہتے ہیں، آل سعود نے افریقہ کے مختلف ممالک سے مشرق وسطیٰ حتّیٰ کہ پاکستان تک تکفیری دہشتگردوں کی فنڈنگ کرکے امت مسلمہ کو عظیم مصیبتوں میں ملا کررکھا ہے۔
انھوں نے مزید کہا : شہداکی قربانیاں ہمیشہ رنگ لائی ہیں کیوں کہ شہادت اللہ کی سب سے بڑی نعمت ہے اس قوم کیلئے جس کے سامنے کوئی ہدف ہو ۔ آج تکفریت ہمارے خلاف ہے ، ناصبیت ہمارے خلاف ہے ، خارجیت ہمارے خلاف ہے کیوں اس لیے کے مکتب اہلبیت کی طاقت انھیں نظر آچکی ہے ، کیوں کے مکتب اہلبیت علیھم السلام جیسی طاقت کسی کے پاس نہیں ہے۔ /۹۸۸/ ن۹۲۱