رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، وفاقی حکومت کے مطابق ملک میں مجموعی طور پرچھوٹے بڑے30 ہزارسے زائد قائم مدارس میں گلی محلوں میں نہایت چھوٹے پیمانے پر قائم مدارس بھی شامل ہیں جنھیں وفاقی حکومت نے ریگولیٹ کرنے کی خاطر متعدد اقدامات بھی کیے ہیں۔
وفاقی حکومت کو اس ملک کے زیر انتظام کشمیر، گلگت بلتستان اور چاروں صوبائی حکومتوں کی جانب سے بھیجے گئے اعدادوشمارکے مطابق13 ہزار مدارس میں سے7 ہزارمدارس دیہات میں قائم ہیں جبکہ6 ہزار مدارس شہروں میں قائم ہیں، دیہات میں لڑکیوں کیلیے صرف1500مدارس ہیں جبکہ لڑکوں کیلیے 3 ہزار مدارس دیہی علاقوں میں قائم ہیں۔
اسی طرح شہروں میں قائم مدارس کی تعداد6 ہزارکے لگ بھگ ہے جس میں سے 1800 مدارس میں لڑکیاں پڑھتی ہیں، 2500 مدارس الگ سے لڑکوں کے لیے قائم ہیں اور 1700 کے قریب متفرق مدارس ہیں۔
واضح رہے کہ اس سے قبل حکومت پاکستان نے کہا تھا کہ کئی دینی مدارس میں دہشتگردی کی ٹریننگ دی جاتی ہے اور حکومت نے کئی ایسے مدارس کو بند بھی کیا تھا۔/۹۸۸/ ن۹۴۰