‫‫کیٹیگری‬ :
25 December 2017 - 12:19
News ID: 432397
فونت
آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ نے کہا ہے کہ تین طلاق سے متعلق بل کے مسودے پرحکومت نے اس سے کوئی مشورہ نہیں کیا ہے اور بورڈ اس معاملے میں وزیرا‏‏‏عظم سے مداخلت کرنے کی اپیل کرے گا۔
مسلم پرسنل لا بورڈ

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، آل انڈیا مسلم پرسنل بورڈ کا ہنگامی اجلاس اتوار کو لکھنو میں ہوا جس میں بورڈ کے سبھی اہم رہنما اورممبران نےشرکت کی۔

اجلاس کے بعد بورڈ کے سینیئر رکن سجاد نعمانی نے کہاکہ حکومت نے تین طلاق کے بارے میں بل کے مسود پر بورڈ سے کوئی صلاح و مشورہ نہیں کیا ۔

انہوں نے کہا کہ بورڈ کے صدر مولانا رابع حسن ندوی وزیراعظم سے ملاقات کریں گے اور ان سے درخواست کریں گے حکومت اس بل کوپارلیمنٹ میں پیش نہ کرے۔

سپریم کورٹ کے ذریعے تین طلاق کو غیر قانونی قراردیئے جانےکے بعد حکومت نے اس سلسلے میں جلد ہی ایک بل پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ کا کہنا ہے کہ حکومت نے بل تیار کرنے سے پہلے مسلمانوں سے رائے نہیں لی۔

بورڈ کے اجلاس میں شریک مولانا ندیم الواجدی نے بھی کہا کہ ہر چھوٹے بڑے معاملے پرحکومت رائے لیتی ہے لیکن اتنے بڑے مسئلے پرحکومت نے کوئی رائے نہیں لی۔

انہوں نے حکومت پر الزام لگایا کہ وہ تین طلاق کے مسئلے پر سماج کو تقسیم کرنےکا کام کررہی ہے۔/۹۸۸/ ن۹۴۰

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬