‫‫کیٹیگری‬ :
28 December 2017 - 23:26
News ID: 432439
فونت
حجت الاسلام سید احمد اقبال رضوی :
مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل نے کہا کہ اقوام متحدہ اور عالمی برادری امریکی واسرائیلی پشت پناہی میں داعش کی افغانستان میں فعالیت اور درندگی کا سختی سے نوٹس لے ۔
حجت الاسلام سید احمد اقبال رضوی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل حجت الاسلام سید احمد اقبال رضوی نے افغانستان دارالحکومت کابل میں ثقافتی مرکز پر خودکش حملے میں شیعہ ہزارہ شہریوں کے بہیمانہ قتل کے خلاف مرکزی سیکریٹریٹ سے جاری اپنے مذمتی بیان میں کہاکہ طالبان کے بعد افغانستان کو داعش کے سفاکیت کا سامنا کرناپڑرہا ہے۔

انہوں نے بیان کیا کہ مشرق وسطیٰ کےشکست خوردہ داعشی درندے افغانستان میں شیعہ ہزارہ نسل کشی میں ملوث ہیں ،شیعہ ثقافتی مرکز پر حملے میں40 طلباء کی شہادت انتہائی قابل مذمت ہے۔

اقوام متحدہ اور  عالمی برادری امریکی واسرائیلی پشت پناہی میں داعش کی افغانستان میں فعالیت اور درندگی  کا سختی سے نوٹس لے، شام اور عراق میں اپنے ناپاک عزائم میں ناکامی کے بعد عالمی استعماری قوتوں نےایک مرتبہ پھر افغانستان کو تختہ مشق بنایا ہے اور اس مرتبہ بھی ان کا نشانہ افغانستان کے شیعہ شہری ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ گذشتہ چند برسوں میں افغانستان میں شیعہ ہزارہ شہریوں پر خودکش حملوں میں شدید اضافہ دیکھنے میں آیاہے ،جس کا مقصد داعش کی خودساختہ خلافت کے لئے افغانستان میں جواز پیداکرنا ہے۔

 انہوں نے کہا کہ افغانستان میں داعش کی بڑھتی ہوئی دہشتگرد کاروائیاں پاکستان کیلئے بھی سنگین خطرے کا باعث ہیں اطلاعات کے مطابق پاک افغان سرحدی علاقے میں داعش کے لئے بھرتیاں تیزی دے جاری ہیں جس کی روک تھام کیلئے حکومت اور پاک فوج کو فوری اقدامات کی ضرورت ہے ۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬