‫‫کیٹیگری‬ :
28 December 2017 - 23:41
News ID: 432443
فونت
علامہ صافی نے حکومت پر زور دیا کہ وہ شہداء کے پسماندگان اور زخمیوں کو تمام وسائل زندگی سے بھر پور زندگی فراہم کرنے کے لیے مزید اقدامات کرے۔
وزیر داخلی عراق و سید احمد صافی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق عراق کے وزیر داخلہ قاسم اعرجی نے روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی زیارت کا شرف حاصل کیا اور مراسیم زیارت کی ادائگی کے بعد انہوں نے روضہ مبارک کے متولی شرعی علامہ سید احمد صافی(دام عزہ) سے ملاقات کی ۔

اس ملاقات میں انہوں نے ملک کو لاحق اندرونی خطرات کے بارے میں تبادلہ خیال کیا اور نجف اشرف میں موجود اعلی دینی قیادت کی طرف سے دفاع کفائی کے فتوی کے حوالے سے روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام اور عباس عسکری یونٹ کی کاوشوں کو خراج تحسین پیش کیا۔

اس ملاقات میں علامہ صافی نے حکومت پر زور دیا کہ وہ شہداء کے پسماندگان اور زخمیوں کو تمام وسائل زندگی سے بھر پور زندگی فراہم کرنے کے لیے مزید اقدامات کرے۔

اس ملاقات کے بعد وزیر داخلہ نے روضہ مبارک کے مانیٹرنگ نظام اور کنٹرول روم کا دورہ کیا اور مقامی سطح پر تیار کیے گئے اس جدید ترین سسٹم کو سراہا اور اسے تمام اہم مقامات اور تنصیبات کے لیے استعمال کرنے کو وقت کی عین ضرورت قرار دیا۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬