عرب امارات کے ادارہ اوقاف کے تعاون سے «قومی آواز» پروگرام شروع کیا گیا ہے جسکا مقصد قرآنی صلاحیتوں کو سامنے لانا ہے ۔
رسا نیوز ایجنسی کی العین سے رپورٹ کے مطابق، ادارہ اوقاف کے سربراہ محم مطر کعبی کا اس پروگرام کے حوالے سے کہنا تھا: اس پروگرام میں امارات کے مختلف قرآنی مدارس اور مراکز میں بہترین آواز کے ساتھ تلاوت کرنے والے طلبا اور قرآء کی شناخت اور انہیں بین الاقوامی مقابلوں کے لیے تیار کرانا ہے۔
انکا مزید کہنا تھا: «قومی آواز» پروگرام میں ماہرین اور قرآنی اساتذہ کے تعاون سے ان بہترین آواز کے ساتھ تلاوت کرنے والے قرآء کو تربیت دیا جائے گا تاکہ وہ جدید اصولوں کے ساتھ اس فن میں صلاحیت کا اظھار کرسکے۔
محمدمطر کعبی نے تربیتی پروگرام پر تاکید کرتے ہوئے کہا کہ ان طلبا کو بین الاقوامی مقابلوں میں نمایندگی کے علاوہ مساجد، ریڈیو اور ٹیلی ویژن میں بھی ان سے استفادہ کرنے کا پروگرام بنایا جارہا ہے۔/ ۹۸۸/ ن۹۴۰
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے