‫‫کیٹیگری‬ :
02 January 2018 - 14:48
News ID: 432500
فونت
جامعہ نظام رضویہ لاہور پاکستان کے مدیر :
شیخ محمد حبیب سعیدی نے کہا کہ پاکستان میں موجود میڈیا میں سوائے فتنہ پروری کے اور کچھ نشر نہیں کیا اگر پاکستان میں موجود میڈیا اور عوام میں باہمی تعلقات ہوتے تو حالات ایسی نہج پر نہ ہوتے۔
شیخ محمد حبیب سعیدی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق جامعہ نظام رضویہ لاہور پاکستان کے مدیر محمد حبیب سعیدی نے ضیافت حرم مقدس حسینی میں بتاتے ہوئے کہا کہ عراق کے بارے  میں جو سنا تھا اس کے بالعکس پایا، اہل بیت علیہم السلام کی محبت میں ان کا  ثانی نہیں  اور داعشی تنظیم کا مسلمانوں سے کوئی تعلق نہیں بلکہ امریکی پیداوار ہیں ۔

شیخ محمد حبیب سعیدی نے زیارت کربلاء مقدسہ کے دوران سفر ی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ جامعہ نظام  رضویہ لاہور پاکستان کا مدیر ہوں اور ہمارے ماتحت پاکستان میں 15 ہزارمدارس دینیہ ہیں  جہاں سے 20 ہزار کے وفد کی صورت میں عراق کارخت سفر باندھا، جس کی ابتداء عراق کے بارے میں سنی ہوئی جنگی صورتحال پر مبنی خوفناک صورتحال تھی بلکہ اس حیرت میں تھے کہ عراق میں ہمارے ساتھ بھی داعش کی طرح سلوک کیا جائیگا مگر نجف بین الاقومی ائیرپورٹ اور حرم مقدس حضرت امیرالمؤمنین علیہ السلام اور حر م مطہر حضرت امام حسین علیہ السلام کی زیارات سے محسوس ہوا کہ سنا اور دیکھا  کمثل حق و باطل کی مانند فرق رکھتا ہے ۔

پاکستان میں موجود میڈیا میں سوائے فتنہ پروری کے اور کچھ نشر نہیں کیا اگر پاکستان میں موجود میڈیا اور عوام میں باہمی تعلقات ہوتے تو حالات ایسی نہج پر نہ ہوتے۔

اس کے ساتھ ہم اہل سنت ہوتے ہوئے یہ دعوی کرتے ہیں کہ داعش اور ان جیسی تنظیموں کا مسلمانوں سے کوئی تعلق نہیں  بلکہ  وسائل اعلام میں واضح ثبوت موجود ہیں جو کہ اس چیز کو ثابت کرتے ہیں کہ یہ لوگ تکفیری فطرت پسند تھے او ر براہ راست امریکی مدد حاصل تھی۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬