‫‫کیٹیگری‬ :
04 January 2018 - 14:40
News ID: 432525
فونت
حجت الاسلام سید سبطین حیدر سبزواری :
شیعہ علما کونسل پنجاب کے صدر نے کہا کہ امت میں اتحاد ہوتا تو مسلم ممالک کو دھمکیاں نہ دی جاتیں ۔
 سید سبطین حیدر سبزواری

 

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق شیعہ علما کونسل پنجاب کے صدر حجت الاسلام سید سبطین حیدر سبزواری نے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی اسلام دشمن پالیسیاں دنیا کے سامنے بے نقاب ہو چکی ہیں۔ مسلم ممالک اور اسلامی تنظیموں کو امریکی دھمکیوں کا نوٹس لینا چاہیے۔

انہوں نے بیان کیا کہ امت میں اتحاد ہوتا تو مسلم ممالک کو دھمکیاں نہ دی جاتیں۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ پاکستان خارجہ پالیسی پر نظرثانی کرتے ہوئے امریکی تعلقات کا ازسر نو جائزہ لے۔ جس میں افغانستان کی خود مختاری اور دہشتگرد تنظیموں کی سرپرستی اور امریکہ، اسرائیل اور بھارت کا اسلام کiخلاف گٹھ جوڑ بھی مدنظر رکھا جائے۔

راجن پور، ڈیرہ غازی خان، مظفر گڑھ اور لیہ کی ضلعی تنظیموں کے علیحدہ علیحدہ اجلاسوں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حجت الاسلام ساجد علی نقوی کے فرمان کے مطابق اتحاد امت کا فروغ ہماری اولین ذمہ داری ہے۔ اتحاد بین المسلمین کی فضا قائم کرنے میں شیعہ علما کونسل کا بنیادی کردار ہے۔ اسے جاری رکھا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ امریکی پالیسیاں عالمی برادری کیلئے مشکلات کا باعث بن رہی ہیں۔ بیت المقدس ہمارا قبلہ اول، ایمان کا حصہ ہے، اس کا تحفظ مسلمانوں کا فرض ہے۔ جسے ہر صورت ادا کرنا ہوگا۔ او آئی سی کے اجلاس میں قراردادیں اچھی منظور کی گئیں اب انہیں عملی شکل دیتے ہوئے مسلمان مشترکہ لائحہ عمل بھی ترتیب دیں۔ اسرائیل ناجائز ریاست ہے، جسے کسی بھی باغیرت قوم نے تسلیم نہیں کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ امت مسلمہ کو سخت پیغام دے رہا ہے۔ ہمیں اپنے باہمی اختلافات کو بالائے طاق رکھتے ہوئے اتحاد کا مظاہرہ کرنا چاہئے۔ مشرق وسطیٰ میں ہونیوالی بدامنی پر بھی عالمی برادری اور امت مسلمہ توجہ دے۔ فرقہ واریت کسی کے فائدے میں نہیں ہوگی۔ اس حوالے سے سنجیدہ طبقات کو سامنے آنا چاہئے۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬