‫‫کیٹیگری‬ :
18 January 2018 - 16:25
News ID: 434685
فونت
پاکستان کی پارلیمنٹ کے چند اراکین کا ایک وفد حرم امام رضا(ع) میں زیارت کے لئے حاضر ہوا اور آستان قدس رضوی کے قرآنی میوزیم میں رکھے تاریخی آثار کا مشاہدہ کیا۔
 حرم رضوی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اس دوران پاکستانی قومی اسمبلی کے سربراہ نے کہا: یہ گرانقدر آثار اسلامی جمہوریہ ایران کی تاریخ اور آرٹ کا حصہ ہیں جنہیں اس مقدس مقام پر دیکھنے سے بہت زیادہ متعجب ہوئی ہوں۔

آستان قدس رضوی  کے قرآنی میوزیم میں رکھے بعض آثار ؛ جو واقعہ کربلا کے بارے میں ہیں، بیگم ریما ایاز صادق نے ان کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا: دشت کربلا کا واقعہ دنیا کے تمام مسلمانوں کے لئے پیغام ہے اور اس کا تعلق فقط ماضی سے نہیں ہے۔

انہوں نے گفتگو کو جاری رکھتے ہوئے کہا: امید کرتی ہوں کہ پوری دنیا کے مسلمان ؛ اسلام کے دشمنوں سے مقابلہ اور اپنا حق حاصل کرنے کے لئے اتحاد ویکجہتی کا مظاہرہ کریں۔

بیگم بانو ایاز صادق نے بتایا کہ پہلی بار امام رضا علیہ السلام کی نورانی بارگاہ میں حاضر ہونے کا شرف حاصل ہوا ہے۔ اس مقدس مقام پر بہت زیادہ سکون و اطمینان محسوس کر رہی ہوں اور میرا یہاں پر حاضر ہونا میرے لئے افتخار کا باعث ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ماضی میں حضرت معصومہ(س) کے حرم مطہر اور امام حسین(ع) و حضرت ابالفضل(ع) کے نورانی حرم ہائے مطہر کی زیارت کرنے کی توفیق حاصل ہوئی ہے،دل میں خواہش تھی کہ مشہد میں امام رضا(ع) کے حرم کی زیارت بھی کروں اور آج یہ موقع مجھے نصیب ہوا۔

پاکستان سے تعلق رکھنے والی اس خاتون نے بتایا: آج میں بہت اچھا محسوس کر رہی ہوں اور آستان قدس رضوی کی جانب سے میزبانی اور ان تمام چیزوں کو دیکھنے کا موقع فراہم کرنے پر نہایت شکر گزار ہوں۔

قابل ذکر ہے؛ اس پاکستانی وفد کے اراکین نے رہبر معظم انقلاب کے تحائف اور استاد محمود فرشچیان کی جانب سے ھدیہ کئے جانے والے قیمتی آثار کو دیکھنے کے ساتھ حرم امام رضا(ع) کی معماری اور فن تعمیر جیسے صحن انقلاب اسلامی اور صحن آزادی میں لگی خوبصورت ٹائل کا بھی دورہ کیا اورحرم رضوی کے بعض حصوں کی تاریخ جیسے نقارہ خانہ سے بھی آشنا ہوئے۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬