‫‫کیٹیگری‬ :
30 January 2018 - 11:49
News ID: 434829
فونت
آیت الله نوری همدانی :
حضرت آ‌یت الله نوری همدانی نے مبلغین و طالب علموں سے ایام فاطمیہ میں تبلیغ دین اسلام کے لئے پورے ملک میں حاضر ہونے کی تاکید کرتے ہوئے مبلغین کو اتحاد کا خیال رکھتے ہوئے اہل بیت علیہم السلام کی حقانیت کو بیان کرنے پر زور دیا ہے ۔
آیت الله نوری همدانی

رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق حوزہ علمیہ قم میں درس خارج کے مشہور و معروف استاد و مرجع تقلید حضرت آیت الله حسین نوری همدانی نے ایران کے مقدس شہر قم کے مسجد اعظم میں منعقدہ اپنے درس خارج میں اهل بیت (ع) کے دشمنوں کی طرف سے پوری تاریخ میں شیعت کے چراغ کو خاموش کرنے کی کوشش کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا : اهل بیت (ع) کی تعلیمات کو ختم کرنے کے لئے دشمنوں کی بہت کوشش ہونے کے با وجود شیعت اور ان عظیم ہستی کی تعلیمات مستحکم باقی ہے ۔

انہوں نے شیعت کے دشمنوں کی سازش کی طرف اشارہ کرتے ہوئے وضاحت کی : پوری تاریخ میں شیعت کا برا چاہنے والوں کی بہت کوشش یہ تھی کہ شیعی حکومت تشکیل نہ ہونے پائے لیکن خداوند عالم کے منشا کے مطابق اسلامی انقلاب نے ایک شیعی حکومت کے عنوان سے کامیابی حاصل کی ، ہمارے دشمن ایسی حکومت کی تشکیل پائے جانے میں اپنے مفاد کے حصول میں خطرہ جانتے ہیں ۔

حوزہ علمیہ قم میں درس خارج کے مشہور و معروف استاد نے اس بیان کے ساتھ کہ شیعہ مسلسل اپنی بصیرت کے ذریعہ اہل بیت (ع) کے مکتب کی حفاظت کی ہے بیان کیا : شیعہ علمی طریقے اور یقینی و مستدلل مناظرہ اور اپنے قیمتی آثار کے ذریعہ اہل بیت علیہم السلام کے مکتب کی دفاع کی ہے ۔

انہوں نے ایام فاطمیہ نزدیک ہونے کے مد نظر اشارہ کرتے ہوئے بیان کیا : آئمه طاهرین (ع) ہمیشہ اہل بیت علیہم السلام کی عزاداری منعقد کرتے تھے اور اجازت نہیں دیتے تھے کہ هیهات مناالذلة فکر خاموش ہو ، اس وجہ سے اس سلسلہ میں مجالس و مرثیہ خوانی اور بزم شعر کا اہتمام کرتے تھے ۔

حضرت آیت الله نوری همدانی نے اس بیان کے ساتھ کہ علماء شیعہ مسلسل ایام فاطمیہ میں خاص اہتمام کرتے تھے بیان کیا : علماء نے ہمیشہ ایام فاطمیہ کو زندہ باقی رکھا ہے اور یہ موضوع حالیہ برسوں کی نہیں ہے بلکہ ہمیشہ ہمارے بزرگان ان ایام میں مجالس و عزاداری کرتے تھے حضرت فاطمۃ الزهرا (س) کی بے نشان قبر اهل بیت (ع) کی حقانیت کی نشانی ہے ۔

انہوں نے مبلغین دین و طالب علموں کو ایام فاطمیہ کی مناسبت سے پورے ملک میں تبلیغ کے لئے حاضر ہونے کی سفارش کی ہے اور بیان کیا : طالب علموں کے لئے تبلیغ فخر ہے اور اس کا شمار ضروری امور میں ہوتا ہے اس بنا پر طالب علموں کو چاہیئے کہ اس اہم موضوع کو ایام فاطمیہ میں اپنے کاموں میں سر فہرست قرار دیں ۔

مرجع تقلید اہل بیت (ع) سے محبت کو تمام عالم انسانیت کے لئے باعث فخر جانا ہے اور بیان کیا : اہل بیت (ع) سے محبت اہل ایران و شیعوں کے لئے فخر ہے ؛ شیعہ علماء شیعت کی حفاظت کے لئے خون و جان دی ہے اور اپنے علمی آثار سے اہل بیت (ع) کے مکتب کو زندہ باقی رکھا ہے ، شیعت کے پاس وہ قدرت ہے کہ لاکھوں لوگوں کو اربعین حسینی کی مناسبت سے کربلا میں اکٹھا کر لیتی ہے جو کسی دوسرے میں اتنی قدرت نہیں ہے ۔

انہوں نے امام فاطمیہ کی مناسبت سے مبلغین کی فعالیت کی ضرورت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے بیان کیا : اتحاد پر ہماری تاکید اصول کی حفاظت کے ساتھ ہے کہ ہمارا اصول قرآن کریم اور پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم ، امامت ، غدیر ، فاطمیہ اور عاشورہ ہے ، ہم لوگ دوسروں کے مقدسات کی اہانت سے دوری اختیار کرے نگے لیکن اہل بیت علیہم السلام کے حقایق کو بیان کرے نگے ؛ جیسا کہ اہل بیت علیہم السلام اتحاد کی تاکید کرتے تھے لیکن مناظرہ کے لئے شاگرد تربیت کی تا کہ اسلام ناب کی ثقافت باقی رہے ۔/۹۸۹/ ف۹۷۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬