‫‫کیٹیگری‬ :
01 February 2018 - 17:01
News ID: 434859
فونت
ام الائمہ حضرت فاطمہ زہرا(س) کی شہادت کے موقع پراہلبیت کے چاہنے والوں نے حرم امام رضا علیہ السلام میں عزاداری منائی۔
حرم مطہر رضوی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مورخہ ۱۳ جمادی الاوّل جو کہ حضرت فاطمۃ الزہرا سلام اللہ علیہا کی شہادت کا دن ہے ؛ حرم امام رضا علیہ السلام اس دن ایسے زائرین سے بھرا ہوا تھا جو حضرت ثامن الائمہ امام رضا علیہ السلام کی نورانی بارگاہ میں تسلیت عرض کرنے کے ئے حاضر ہوئے تھے۔

آستان قدس رضوی کے شعبہ تبلیغات اسلامی کے تعاون سے حرم رضوی کے رواق بزرگ امام خمینیؒ میں خصوصی پروگرام منعقد کیا گیا جس میں اہلبیت علیہم السلام کے ذاکروں قانع اور طاہری نے حضرت فاطمۃ الزہراء سلام اللہ علیہا کی مظلومانہ شہادت پر مصائب پڑھے۔

زیارتنامہ حضرت زہراء (س) اور زیارت امین اللہ کی قرائت، بیان احکام من جملہ ان خصوصی اور معنوی پروگرام کے شیڈول میں سے تھے۔

قابل ذکر ہے اسی پروگرام کو جاری رکھتے ہوئے آیت اللہ سید احمد علم الھدی نے جو کہ صوبہ خراسان رضوی میں نمائندہ ولی فقھیہ اور مشہد مقدس کے امام جمعہ ہیں حضرت زہراء سلام اللہ علیہا کی شخصیت اور آپ(س) کی رسالت نبوی کو جاری رکھنے کی ذمہ داری اور مقام ولایت سے دفاع کرنے میں جو کردار تھا اس پر روشنی ڈالی۔ /۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬