‫‫کیٹیگری‬ :
01 February 2018 - 19:25
‫نیوز‬ ‫کوڈ‬: 434864
فونت
حجت الاسلام عارف حسین واحدی :
شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل نے کہا کہ مسئلہ کشمیر و فلسطین کے مستقل حل کیلئے امت مسلمہ کو ایک موقف اختیار کرنا ہو ۔
حجت الاسلام عارف حسین واحدی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل حجت الاسلام عارف حسین واحدی نے کہا کہ جنوبی ایشیا میں پائیدار امن کا قیام مسئلہ کشمیر سے مربوط ہے، مظلوم کشمیریوں کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حق خود ارادیت دیا جائے، مسئلہ کشمیر و فلسطین کے مستقل حل کیلئے امت مسلمہ کو ایک موقف اختیار کرنا ہوگا، یوم یکجہتی کشمیر کو بھرپور طریقے سے منایا جائیگا۔

حجت الاسلام عارف حسین واحدی نے کہاکہ اس وقت پوری دنیا بالخصوص اسلامی دنیا مختلف چیلنجز کا سامنا کر رہی ہے سب سے اہم مسئلہ اسلامی ممالک میں امن کا فقدان ہے جہاں مختلف حیلوں، بہانوں اور سازشوں کے ذریعے مختلف مسائل پیدا کرکے عوام کو باہم لڑانے کی کوششیں کی جاتی ہیں جبکہ اور بھی کئی طریقے استعمال کرکے اسلامی ممالک کی معیشت کو متاثر کرنے کی سازشیں کی جاتی ہیں، امہ کو اس سلسلے میں بیدار مغزی کا ثبوت دیتے ہوئے اتحاد امہ کیلئے سنجیدہ کوششوں کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہاکہ مسئلہ کشمیر و فلسطین اسلامی دنیا کے سب سے بڑے اور سلگتے مسائل ہیں جن کے حل کیلئے او آئی سی، عرب لیگ سمیت دیگر تنظیموں کو فعال کرنے کیلئے مسلم حکمرانوں کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔

حجت الاسلام عارف حسین واحدی کا مزید کہنا تھا کہ مسئلہ کشمیر جنوبی ایشیا کا سب سے بڑا مسئلہ ہے جب تک مسئلہ کشمیر حل نہیں ہوتا اس وقت تک خطہ میں امن کا قیام شرمندئہ تعبیر نہیں ہو سکتا۔

انہوں نے کہاکہ ہمارا واضح اور دوٹوک موقف ہے کہ مسئلہ کشمیر کو عوامی امنگوں اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کیا جائے اور انہیں ان کا حق خود ارادیت دیا جائے۔

انہوں نے کہاکہ حجت الاسلام سید ساجد علی نقوی کے حکم پر یوم یکجہتی کشمیر کو بھرپور طریقے سے منایا جائے گا۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
نام:
ایمیل:
* ‫نظریہ‬:
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬