‫‫کیٹیگری‬ :
11 February 2018 - 19:32
News ID: 434989
فونت
زائرین امام رضا علیہ السلام :
ایک پاکستانی زائرنے کہا: مقامات مقدسہ کی زیارت خداوندعالم سے رابطہ کو تقویت بخشتی ہے اور زائرین کو فضائل اخلاقی کے حصول کی طرف راہنمائی کرتی ہے۔
 اہلسنت زائرین امام رضا(ع)

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اہل بیت علیہم السلام  بین الاقوامی یونیورسٹی کےاہل پاکستان، ہندوستان ،انڈونیشیا، عراق، تونس، افغانستان اور بنگلادیش  سے تقریبا ۴۰ اسٹوڈینٹس نے حضرت امام علی رضا علیہ السلام کی زیارت کی توفیق کے ساتھ ساتھ آستان قدس رضوی کے میوزیم کا بھی دیدار کیا۔

گلسورہ عیسی نے مشہد مقدس کے سفر کو اپنے لیے خوش نصیبی قراردیا اور کہا: میں پہلی مرتبہ اس شہر مقدس کا سفر کررہاہوں مشہد ایک عظیم شہر؛ زیارتی شہر ہونے کے ساتھ ساتھ بہت سے قابل دید مقامات رکھتا ہے کہ ہم نے بھی ان میں سے بہت سوں کا دیدار کیا ۔

انہوں نے کہا: حضرت امام علی رضا علیہ السلام کے روضہ منورہ کے صحن انقلاب میں باب المراد زائرین کے لیے بہت مقدس ہے اور یہاں بہت عقیدت کے ساتھ لوگ آتے ہیں۔ میں بھی روضہ منورہ میں وارد ہوکر یہاں کسب فیض کے لیے حاضر ہوا۔

انہوں نے  اسی طرح آستان قدس رضوی کے میوزیم اور وہاں کی قیمتی ونفیس چیزوں کا دیدار کیا اور کہا: یہاں پر قرآن کریم کے متعدد خطی نسخے خصوصا آئمہ طاہرین علیہم السلام سے منسوب قرآن کریم سے خطی نسخے بہت زیادہ قابل دید اور تعجب خیز ہیں،ہم نے  ان سے آشنا ہوکر اپنے علم و دانش میں اضافہ کیا۔

ملکہ باقری اس یونیورسٹی کی ایک اسٹوڈینٹ ہیں انہوں زیارت سے مشرف ہوتے ہوئے کہا: میں افغانستان سے ایران صرف تحصیل علم کے لیے حاضر ہوئی ہوں اور اہل بیت علیہم السلام یونیورسٹی میں فلسفہ و کلام سبجیکٹ میں تحصیل علم میں مشغول ہوں۔

وہ حرم مطہر رضوی میں دوسری مرتبہ مشرف ہوئی ہیں، وہ کہتی ہیں:میرا دل بہت وقت سے چاہ رہا تھا کہ حضرت امام علی رضا علیہ السلام کی قدم بوسی کے لیے حاضر ہوجاؤں خداکا شکر ہے کہ پھر دوبارہ مجھ کو زیارت کی توفیق نصیب ہوئی ہے۔

باقبری نے مزید کہا: میں بہت خوشحال ہوں کہ اس معنوی و مقدس مکان میں حاصر ہوئی ہوں اور میں بھی حضرت امام علی رضا علیہ السلام کی زائرین میں سے ایک  ہوں ، حضرت امام علی رضا علیہ السلام کی زیارت دل کو صفا اور مستحکم ارادہ عطا کرتا ہے۔ /۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬