‫‫کیٹیگری‬ :
11 February 2018 - 19:58
News ID: 434992
فونت
حجت الاسلام والمسلمین محمد علی موحدی :
آستان قدس رضوی کے بین الاقوامی مرکز کے سربراہ نے بتایا: زیارت کو ہر دور کے مسلمانوں کے درمیان باہمی تعامل و تعاون کا واسطہ جاننا چاہئے۔
آستان قدس رضوی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق حجت الاسلام والمسلمین محمد علی موحدی نے ہندوستان کے مزارات کے چند ایک متولیوں سے ملاقات کے دوران کہا: اس بارگاہ اقدس کی خداوند متعال کے نزدیک بہت زیادہ عظمت ہے جس کی وجہ سے اس کی زیارت کی توفیق ہر شخص کو نصیب نہیں ہوتی اور ہم خوش ہیں کہ آپ جو کہ ہندوستان کے مزارات کے متولی ہیں آپ کو یہ توفیق نصیب ہوئی۔

انہوں نے گفتگو کو جاری رکھتے ہوئے کہا: ہم یہ اعتقاد رکھتے ہیں کہ اولیاء الہیٰ زندہ و جاوید ہیں ، یہ ہم ہیں جو انہیں دیکھ نہیں سکتے ، جیسا کہ حرم امام رضا میں داخل ہونے کے لئے جو اذن دخول پڑھتے ہیں اس میں بھی آیا ہے کہ اولیاء الہیٰ زندہ ہیں ہماری آواز کو سنتے ہیں اور ہمارے سلام کا جواب دیتے ہیں؛ اس لئے انسان کی روح جتنی لطیف ہو گی ان بزرگوں سے اسی مقدار میں بہرہ مند ہو سکتا ہے اور اس وقت رابطہ اور زیارت سے لذت محسوس کرے گا۔

حجت الاسلام والمسلمین موحدی محصل نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا: اس دنیا میں شیاطین لوگوں کو منحرف کرنے کے لئے مختلف وسیلوں سے استفادہ کرتے ہیں، ایسے حالات میں اس نورانی بارگاہ کی اہمیت کئی گناہ بڑھ جاتی ہے لوگ اسی بارگاہ کی وجہ سے حقیقت سے نزدیک ہوتے ہیں اور جو افراد اس بارگاہ میں بعنوان خادم خدمت کر رہے ہیں در حقیقت وہ پوری بشریت کی خدمت انجام دے رہے ہیں۔

انہوں ںے کہا: اولیاء الہی جیسا کہ اپنی ظاہری زندگی میں لوگوں کے لئے خیروبرکت کا سبب تھے، اس دنیا سے پردہ پوش ہونے کے بعد بھی بہت ساری برکات کا سبب ہیں۔ظاہری زندگی میں گناہکاروں کے لئے بخشش اور مومنوں کے لئے برکت کا سبب تھے تو اس دنیا سے جانے کے بعد بھی لوگ ان سے ارتباط اور رابطہ برقرار کر سکتے ہیں ۔ پوری تاریخ میں اولیاء الہیٰ کی محبت لوگوں کے دلوں میں تھی اور کوئی بھی اس محبت کو ان سے جدا نہیں کر سکا۔

حجت الاسلام والمسلمین موحدی محصل نے بتایا: اولیاء الہیٰ اپنی پوری زندگی میں اہل ایمان اور صالح افراد تھے اور خداوند متعال نے لوگوں کی محبت کو ان کے دلوں میں رکھ دیا۔

انہوں نے مزید وضاحت دیتے ہوئے کہا: اہلبیت عصمت وطہارت علیہم السلام کے چاہنے والوں کی تاریخ بہت سارے ناگوار حادثات سے بھری ہوئی ہے ، لیکن الحمد اللہ اب آئمہ طاہرین علیہم السلام کے چاہنے والوں کے لئے زیارت کرنا آسان ہے اور آستان قدس رضوی مزید تلاش کر رہا ہے کہ زائرین کے لئے معنوی ماحول فراہم کرنے کے ساتھ زیارت کو بھی ان کے لئے آسان بنا سکے۔

موحدی محصل نے گفتگو کو جاری رکھتے ہوئے کہا: یہ عظیم ادارہ خداوند متعال کے لطف و کرم اور امام ھشتم کی عنایت سے کئی بار دیکھا گیا ہے کہ افراد اقتصادی اور معیشتی لحاظ سے اتنے امیر نہیں ہیں لیکن پھر بھی محبت و مودت کی وجہ سے اپنا سب کچھ اس بارگاہ کو وقف کر دیتے ہیں۔

انہوں نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہا کہ آستان قدس رضوی کی ذمہ داریوں میں سے ایک یہ ہے کہ ان موقوفات اور نذورات کا صحیح اور مناسب استعمال کرے ، انہوں نے بتایا: کئی سالوں سے دشمن مسلمانوں کے درمیان مختلف سازشوں سے اختلاف اور تفرقہ ڈالنا چاہتا ہے ہمیں چاہئے کہ ہر وہ عمل جو اختلاف کا باعث بنے اس سے مقابل کریں اور زیارت خود مسلمانوں کے درمیان در حقیقت اتحادو یکجہتی کا سبب ہے ۔

آستان قدس رضوی کے بین الاقوامی سینٹر کے سربراہ نے کہا؛ خدا کے دشمن زیارت کی ثقافت کو ختم کرنے کے چکر میں ہیں اور مختلف انحرافی ثقافت کے ذریعے لوگوں کو زیارت سے روکنا چاہتے ہیں،ہماری ذمہ داری ہے کہ کہ لوگوں کو ان سازشوں سے بچا کر رکھیں اور اسی وجہ سے پوری دنیا کے متبرک مقامات کے ساتھ رابطہ کو محکم و مستحکم کرنا چاہتے ہیں۔

انہوں آستان قدس رضوی کے بین الاقوامی سینٹر کی جانب سے مقدس مقامات کے اجلاس کو منعقد کرنے کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا: ایسے اجلاس کو منعقد کرنے کا ہدف یہ ہے کہ پوری دنیا کے متبرک مقامات کے متولیوں کو امام رضا علیہ السلام کی بارگاہ میں اکھٹا کریں اور ایک عظیم اجتماع برپا کریں اور ان کے تجربیات اور توانمندوں کو ایک دوسرے کے ساتھ تبادلہ کریں اوران سے بہرہ مند ہون۔

حجت الاسلام والمسلمین موحدی محصل نے وضاحت دیتے ہوئے کہا: مشہد مقدس میں ہر سال ۳۰ میلین سے زیادہ زائرین تشریف لاتے ہیں ، ہم چاہتے ہیں کہ تجربیات کے تبادلہ سے ان زائرین کو بہتر سے بہتر سہولیات فراہم کی جا سکیں۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬