‫‫کیٹیگری‬ :
16 February 2018 - 19:55
‫نیوز‬ ‫کوڈ‬: 435048
فونت
ایم ڈبلیو ایم نے کہا ہے کہ افغانستان میں عالمی دہشت گرد تنظیم داعش کا بڑھتا ہوا اثر و رسوخ، ایشیا کے امن کے لئے خطرے کی گھنٹی ہے۔
داعش

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سیکریٹری جنرل حجت الاسلام و المسلمین راجہ ناصر عباس جعفری نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ دنیا بھر میں آزاد ریاستوں پر عالمی قوانین کے برخلاف امریکی اقدامات نے دنیا کا امن برباد کر رکھا ہے، اپنے عزائم کی تکمیل کے لئے دہشت گرد گروہوں کی پرورش کرنا اور پھر ان سے لڑنے کا ڈھونگ رچا کر آزاد ریاستوں میں فوجی مداخلت کرنا، اس کا وطیرہ بن چکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مشرق وسطٰی میں داعش کی شکست کے بعد امریکہ اپنے بچے کھچے ہوئے دہشت گردوں کے لئے نیا محاذ ڈھونڈ رہا ہے۔ ایشیا کو غیر مستحکم رکھنا امریکہ کے مفاد میں ہے جس کے لئے ایک مرتبہ پھر کمزور ملک افغانستان کی سرزمین کو استعمال کیا جا رہا ہے۔

سربراہ ایم ڈبلیو ایم کا کہنا تھا کہ دہشت گرد داعش تنظیم کی بڑھتی ہوئی سرگرمیوں کے خلاف خطے کے ممالک کو مل کر سنجیدہ کوششیں کرنا ہوں گی۔ افغانستان سے امریکہ کے مکمل انخلا کے بغیر قیام امن ممکن نہیں۔ خطے کی مثبت قوتیں ایران، پاکستان، چین اور روس کو مستقبل قریب میں دہشت گردی کے عفریت سے نمٹنے کے لئے مشترکہ لائحہ عمل بنانا ہوگا۔ /۹۸۸/ ن۹۴۰

 

تبصرہ بھیجیں
نام:
ایمیل:
* ‫نظریہ‬:
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬