‫‫کیٹیگری‬ :
19 February 2018 - 22:17
News ID: 435088
فونت
ایک انتہا پسند برطانوی نوجوان نے برطانیہ میں مسلمانوں کے قتل عام کی دھمکی ہے۔
شدت سند

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، برطانوی ذرائع ابلاغ کے مطابق ایک انتہا پسند برطانوی نوجوان نے ہاتھوں میں بندوق لے کر اور نازیوں کے نشان کے ساتھ سوشل میڈیا پر اپنی تصویر جاری کر کے مسلمانوں کے قتل عام کی دھمکی دی ہے۔

اس برطانوی نوجوان نے اعلان کیا ہے کہ اس کا مشن برطانیہ میں مسلمانوں کا قتل عام کرنا ہے ۔ ڈیلی اسٹار کے مطابق یہ انتہا پسند اور نسل پرست نوجوان پہلا برطانوی نہیں ہے کہ جس نے مسلمانون کو قتل عام کی دھمکی دی ہے بلکہ اس سے پہلے بھی برطانوی مسلمانوں کو اسی قسم کی دھمکیاں مل چکی ہیں۔

چھے مہینے قبل ایک انتہا پسند برطانوی نے لندن کے ایک مال میں داخل ہو کر مسلمانوں کے خلاف نعرے لگائے اور انہیں قتل کی دھمکی دی تھی۔

یاد رہے کہ برطانیہ میں مسلمانوں کے خلاف تشدد کی وارداتوں میں کافی اضافہ ہوگیا ہے۔ اعداد و شمار بتاتے ہیں کہ برطانیہ میں دو ہزار سترہ کے دوران مسلمانوں اور مساجد پر حملوں میں دو ہزار سولہ کے مقابلے میں دوگنا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ /۹۸۸/ ن۹۴۰

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬