18 February 2018 - 11:20
News ID: 435071
فونت
یمن کے شمالی صوبے صعدہ کے علاقے کتاف پر سعودی حکومت کی وحشیانہ بمباری میں عورتوں اور بچوں سمیت اٹھارہ یمنی شہری شہید ہو گئے۔
یمن

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق سعودی حکومت کے لڑاکا طیاروں نے ہفتے کی شب صعدہ کے علاقے کتاف میں رہائشی مکانات پر بمباری کی جس کے نتیجے میں متعدد مکانات تباہ ہو گئے۔

 سعودی بمباری میں عورتوں اور بچوں سمیت اٹھارہ افراد شہید ہو گئے جبکہ متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں۔ شہید اور زخمی ہونے والوں میں امدادی کارکن بھی شامل ہیں۔

دوسری جانب اطلاعات ہیں کہ جنوبی یمن کے شہر عدن میں متحدہ عرب امارات اور سعودی عرب کے فوجیوں کے درمیان ایک بار پھر جھڑپیں شروع ہو گئی ہیں۔

 کہا جا رہا ہے کہ متحدہ عرب امارات کی حمایت یافتہ عبوری کونسل کے مسلح دستوں نے عدن کے المعاشیق محل پر قبضہ کر لیا ہے جو سعودی عرب کی حمایت یافتہ یمن کی مستعفی حکومت کے وزیر اعظم احمد عبید بن دغر کا ہیڈکوار ٹر بھی ہے۔

متحدہ عرب امارات کے حامی مسلح دستوں نے احمد بن دغر اور ان کے حامی فوجی جنرنلوں اور عہدیداروں کو گرفتار بھی کر لیا ہے۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬