‫‫کیٹیگری‬ :
19 February 2018 - 22:41
News ID: 435093
فونت
بین الاقوامی گروپ: فلپائن میں ایرانی ثقافتی مرکز کے تعاون سے حسن قرآت کے مقابلے منعقد کیے گیے۔
حسن قرائت قران  مقابلے /فلپائن

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، فلپائن کے دارالحکومت منیلا میں ایرانی ثقافتی مرکز کے تعاون سے قرآنی مقابلے منعقد ہوئے۔

ایران کے ثقافتی ایمبیسیڈر محمد جعفری کا اس بارے میں کہنا تھا: حسن قرآت کا مقابلہ  منیلا کے آئی ٹی ہال میں منعقد ہوا جسمیں منیلا کے تیس قرآء شریک تھے

جعفری ملک کے مطابق مقابلے کے اول تا سوم آنے والوں کو قیمیتی انعامات دیے گیے۔

حسن قرآت کے اس مقابلے میں اول اور سوم پوزیشن لینے والوں کا تعلق بلیو مسجدکے  دارالقرآن حضرت محمد(ص) مرکز سے تھا جو ایران تعاون سے قایم کیا گیا ہے اور دوم پوزیشن لینے والا مهارلیکا کے علاقے سے تعلق رکھتا ہے۔

محمد جعفری ملک کے مطابق مقابلوں میں بیس سے پچاس سال تک کی عمر کے قرآء شریک تھے۔

ایرانی ثقافتی سفیر کے مطابق ممکنہ طور پر ان قرآء کو ایران اور انڈونیشیاء کے بین الاقوامی مقابلوں میں نمایندگی کے لیے بھیجوائے جاسکتے ہیں۔

جعفری ملک کے مطابق بعض دیگر فلپاینی حکام کا کہنا ہے کہ ایران اور انڈونیشیاء کے قرآنی مقابلوں کا معیار بہت اعلی ہے اور وہاں کے مقابلوں کے لیے مزید سنیر قرآء کو بھیجنے کی ضرورت ہے۔/ ۹۸۸/ ن۹۴۰

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬