18 February 2018 - 16:59
News ID: 435073
فونت
محمد ثروت اعجاز قادری :
پاکستان سنی تحریک کے سربراہ نے کہا کہ عشق رسول کے بغیر اللہ عزوجل کی بارگاہ میں کوئی عبادت مقبول نہیں ہے ۔
محمد ثروت اعجاز قادری

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان سنی تحریک کے سربراہ محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ لبرل ازم اور سیکولرازم کی بنیادپر مسلمانوں کو گمراہ کرنے کی سازش اب ختم ہونی چاہیے، انسانیت کے احترام اور انسانیت کی منزلت کا جو درس دین اسلام نے دیا، وہ دنیا کے کسی مذہب میں نہیں ہے۔

انہوں نے بیان کیا ہے کہ ناموس رسالت کے قانون کو کتابوں میں بند کرکے رکھ دیا گیا ہے، یہود و نصاریٰ اور ان کے ایجنٹ کھلے عام گستاخی رسولؐ اور شعائر اسلام کے خلاف زہر اگل رہے ہیں، مگر انہیں لگام دینے والا کوئی نہیں ہے، انتہا پسندی اور فرقہ واریت کی مذمت کرتے ہیں، مگر اسلام میں بگاڑ کسی صورت برداشت نہیں کر سکتے۔

اپنے ایک بیان میں ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ میڈیا ایسے جنازے دیکھا رہا ہے، جس میں خواتین ساتھ کھڑی ہیں، جو اسلام مخالف عمل ہے۔

انہوں نے کہا کہ عشق رسول کے بغیر اللہ عزوجل کی بارگاہ میں کوئی عبادت مقبول نہیں ہے، کلمہ، نماز و دیگر عبادات کو مقبول بنانا ہے، تو اللہ جن سے محبت کرتا ہے، ان سے پیار کرو، اللہ تعالیٰ راضی ہوجائیگا۔

انہوں نے کہا کہ اسکولوں، کالجوں، اخبارات اور ٹی وی پر لبرل ازم کے نام پر دین میں تحریف کرنے کی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دینگے، تحفظ باموس رسالت کے قانون میں موت کی سزا کو ختم نہیں کیا جا سکتا، ناموس رسالت کے قانون کے تحفظ کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬