‫‫کیٹیگری‬ :
19 February 2018 - 10:26
News ID: 435082
فونت
یوم شہادت حضرت زہرا (س) پر؛
حسینیہ امام خمینی (رہ) میں رہبرمعظم انقلاب اسلامی کی موجودگی میں پیغمبر اسلام (ص) کی نور نظرحضرت فاطمہ زہرا (س) کی شہادت کی مناسبت سے دوسری شب میں مجلس عزا منعقد ہوئی۔
فاطمیہ تہران

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ، حسینیہ امام خمینی (رہ) میں رہبرمعظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای کی موجودگی میں پیغمبر اسلام (ص) کی نور نظرحضرت فاطمہ زہرا (س) کی شہادت کی مناسبت سے دوسری شب میں مجلس عزا منعقد ہوئی۔ 

مجلس عزا میں اعلی حکام اور عوام کے مختلف طبقات نے شرکت کی۔ حجۃ الاسلام والمسلمین رفیعی نے مجلس عزا سے میں  بندگی ، عبادت، شجاعت ، سخاوت، ایثار، ادب اور انصاف کو حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیھا کی ممتاز صفات قراردیتے ہوئے کہا کہ حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیھا اللہ نے ولایت اور امامت کے دفاع میں اپنی جان ، عزت اور آبرو کو خطرے میں ڈال دیا اور آج ہمارے شہداء بھی بی بی دو عالم سے تمسک کرتے ہوئے دین اور ولایت کے دفاع میں اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کررہے ہیں۔

مجلس عزا میں جناب محمد رضا طاہری نے صدیقہ کبری کے مصائب میں نوحہ خوانی اور مرثیہ خوانی کی۔ /۹۸۸/ ن۹۴۰

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬