19 February 2018 - 22:26
News ID: 435090
فونت
بریگیڈیر جنرل سلامی:
سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے ڈپٹی کمانڈر نے میونخ سیکورٹی اجلاس میں صیہونی حکومت کے وزیراعظم کے تشہیراتی ڈرامے کے ردعمل میں کہا ہے کہ امریکی اور صیہونی حکام مضحکہ خیز اور کامیڈی اداکاروں میں تبدیل ہو گئے ہیں۔
جنرل حسین سلامی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے ڈپٹی کمانڈر بریگیڈیر جنرل حسین سلامی نے پیر کو اپنے ایک بیان میں کہا کہ امریکا اور صیہونی حکومت کے ڈرامے اس بات کو ظاہر کرتے ہیں کہ ان کی پوزیشن کافی گر چکی ہے اور اسلامی انقلاب کے مقابلے میں ان کی صورتحال روز بروز پیچیدہ ہوتی جا رہی ہے-

واضح رہے کہ صیہونی حکومت کے وزیرا‏عظم بنیامین نتن یاہو نے اتوار کو میونخ کانفرنس میں ڈائس کے نیچے سے لوہے کا ایک ٹکڑا نکال کر دعوی کیا کہ یہ ٹکڑا اس ایرانی ڈرون طیارے کا ہے جس نے گذشتہ دس فروری کو ان کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کی تھی- بریگیڈیر جنرل سلامی نے کہا کہ اسرائیلی حکام دعوی کر رہے ہیں کہ مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں جو ڈرون طیارہ پرواز کر رہا تھا وہ ایرانی تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ اس دعوے کی سچائی یا اس کے جھوٹے ہونے سے قطع نظر ہم یہ کہنا چاہتے ہیں کہ استقامتی محاذ کا یہ پہلا اور آخری ڈرون طیارہ نہیں ہے اور اس ڈرون کو نشانہ بنانے کے عوض اسرائیلی جنگی طیارہ تباہ کیا گیا ہے-

سپاہ پاسداران کے ڈپٹی کمانڈر بریگیڈیر جنرل سلامی نے یمنی فوج کے میزائیلوں کو ایرانی میزائل بتانے کے امریکی حکام کے بیانات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ امریکی حکام کا کہنا ہے کہ جس میزائل کے ٹکڑے کو دکھایا گیا ہے وہ ایرانی میزائل کا ٹکڑا ہے لیکن ایران اس کی تردید کرتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ سوال یہ ہوتا ہے کہ امریکی تھاڈ اورپٹریاٹ میزائل ڈیفنس سسٹم جو سعودی عرب کے پاس ہے وہ اس میزائل کے مقابلے میں کیا کر رہا تھا کیوں ان میزائل سسٹمز نے یمنی فوج کے میزائل کو نشانہ نہیں بنایا؟

چند مہینے قبل اقوام متحدہ میں امریکا کی مستقل مندوب نکی ہیلی نے ایک پریس کانفرنس میں لوہے کا ایک ٹکڑا دکھا کر یہ دعوی کیا تھا کہ یہ اس میزائل کا ٹکڑا ہے جو یمنی فوج نے سعودی دارالحکومت ریاض کے ملک خالد ایئربیس پر فائر کیا گیا تھا اور یہ میزائل ایران نے یمنی  فوج کو فراہم کیا تھا-

ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے ڈپٹی کمانڈر نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ ایران اپنے دفاع کے لئے کسی اور کی طاقت پر بھروسہ نہیں کرتا اور اس کو کسی دوسرے کی ضرورت نہیں ہے، کہا کہ دفاعی میدان میں حاصل ہونے والی یہ کامیابی رہبر انقلاب اسلامی کے ہنر اور تدبیر کا نتیجہ ہے اور اس کی بدولت سیکورٹی کے میدان میں توازن قائم ہوا ہے-

بریگیڈیر جنرل سلامی نے کہا کہ تکفیری  دہشت گرد گروہوں کی تشکیل دشمنوں کا ایک خطرناک فتنہ تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ فتنہ مسلمانوں کے درمیان اختلاف پیدا کرنے اور امریکا اور یورپ میں اسلام کی روز افزوں مقبولیت کو روکنے کے لئے پیدا کیا گیا لیکن دشمن کی چال آج خود انہی کی طرف پلٹ گئی- /۹۸۸/ ن۹۴۰

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬