رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی اصفھان سے رپورٹ کے مطابق، اصفهان کے عارضی امام جمعہ آیت الله سید ابوالحسن مهدوی نے مرکز هلال احمر اصفهان میں منعقد درس اخلاق میں کہا: نماز جمعہ میں شرکت سے انسان کو معاشرے کے مسائل سے آگاہ ملتی ہے ۔
انہوں نے معنویات کی دنیا میں غفلت کے منفی اثرات کی جانب اشارہ کیا اور کہا: معصومین(ع) اور انبیاء(ع) کی نگاہ میں غفلت کی نشانیاں موجود ہیں کہ یہ نشانیاں اس بات کی نشاندھی کرتی ہیں کہ شخص غافل ہے یا عاقل، غفلت قابل حس نہیں ہے لہذا آثار غفلت کے ذریعہ ہمیں خود کو پرکھنا چاہئے ۔
آیت الله مهدوی نے یاد دہانی کی: امام حسن مجتبی(ع) نے غافل انسان کے لئے دو نشانیاں بیان کی ہیں ، حضرت(ع) کی نگاہ میں غافل کی پہلی نشانی یہ ہے کہ انسان کا رابطہ مسجد سے ٹوٹا ہوا ہو ، مسجد سے جڑے رہنے کی سب سے اہم مصلحت یہ ہے کہ انسان اپنے محلے اور شھر کے حالات سے آگاہ رہتا ہے ۔
خبرگان رهبر کونسل میں صوبہ اصفھان کےعوامی نمائندہ بیان کیا: ثقافتی سرگرمیوں کے ذریعہ افراد کو مساجد تک کھینچا جاسکتا ہے ، اربعین پروگرام جو تقریبا 18 سال پہلے مساجد کو با رونق بنانے کے لئے اجرا کیا گیا تھا نہایت کامیاب رہا ، حتی بعض نوجوان جو اپنے نماز کارڈ پر مھر لگنے کی غرض سے مسجدوں میں آئے، ان کے گھرانے اور ان کی فیلمی بھی ان کے پیچھے پیچھے مسجدوں تک آئیں ۔
اصفهان کے عارضی امام جمعہ نے یہ بیان کرتے ہوئے مسجدوں میں رفت و آمد انسان کے لئے بہت زیادہ نفع بخش اور انسانوں کی سماجی معلومات میں اضافہ کا سبب ہے کہا : محلہ کی مسجدوں سے سو گنا زیادہ نماز جمعہ میں مصلحتیں موجود ہیں کیوں کہ نماز جمعہ میں شرکت سے انسان کی فکر کو تروتازگی و بالندگی ملتی ہے ، نماز جمعہ میں پورے شھر کے مسائل بیان ہوتے ہیں ۔
انہوں ںے آخر میں کہا: امام حسن مجتبی(ع) فرماتے ہیں کہ مفسد انسان کی پیروی انسان کی غفلت کی نشانی ہے ۔ /۹۸۹/ ف۹۷۶