رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مصر کے وزیر اوقاف شیخ محمد مختار جمعہ نے قاهره میں منعقد ہونے والی «اسلامی مسائل کی سپریم کونسل» کی 28 ویں کانفرنس کی اہمیت کی جانب اشارہ کرتے ہوئے علمائے عالم اسلام کو شدت پسندانہ نظریات سے مقابلے کی تاکید کی ۔
مختار جمعه نے اس کانفرنس کی انتظامیہ کے ساتھ ہونے والی نشست میں کہا: دھشت گردی کی نابودی میں علماء کے درمیان تبادلہ نظر، ملک کی حمایت میں مقصد اسلام پر زور، قومی حکومت سے حمایت کی ضرورت ، معاشرے خصوصا جوانوں سے تعلقات پر حوصلہ افزائی ، شدت پسندانہ نظریات سے مقابلہ اس کانفرنس کے اہم موضوعات ہیں ۔
انہوں نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ شدت پسندوں کی جانب سے دین اسلام کے نام پر پھیلائی جانے والی چیزوں کی اصلاح اور دھشت گردی سے بر سرپیکار ممالک کی حمایت نیز اسلامی معاشرے میں دین کے جدید مسائل پر غور و خوض اس کانفرنس کا حصہ ہیں ۔
مصر کے وزیر اوقاف نے موجودہ حالات میں ملک کا دفاع ہر مسلمان پر واجب عینی جانا اور کہا: دھشت گردی ایک عالمی خطرہ ہے اس حوالہ سے ہر انسان کی ذمہ داری ہے کہ وہ اس سے مقابلہ کے لئے اٹھ کھڑا ہو ۔/۹۸۸/ ن ۹۷۹