‫‫کیٹیگری‬ :
26 February 2018 - 19:14
News ID: 435173
فونت
قومی اتحاد پارٹی عراق کے سربراہ:
قومی اتحاد پارٹی عراق کے سربراہ نے کہا: عراق کے دروازے سبھی کے کھلے ہوئے ہیں ، ہم علاقے اور دنیا کے تمام خصوصا پڑوسی ممالک سے بہتر تعلقات قائم کرنے میں کوشاں ہیں ۔
حجت الاسلام سید عمار حکیم

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سعودیہ کے صحافیوں نے قومی اتحاد پارٹی عراق کے سربراہ حجت الاسلام و المسلمین سید عمار حکیم سے ملاقات کی ۔

اس ملاقات میں عراق میں سعودیہ کے سفیر عبد العزیز الشمری اور عراقی صحافی یونین کے سربراہ مؤید اللامی بھی موجود تھے ۔

حجت الاسلام و المسلمین حکیم نے اس ملاقات میں تاکید کی کہ عراق کا آئندہ الیکشن سرنوشت ساز الیکشن ہے اور ملک میں جمھوریت کا طریقِ عمل ترقی کی جانب گامزن ہے ۔

انہوں نے قوم پرستی اور نیشنلیزیم کا مفھوم بتاتے ہوئے کہا: نیشنلیزیم کا مطلب عراق اور اس کی مصلحتوں کو تمام چیزوں پر مقدم کرنا اور اس راہ میں ملک کی خاطر اپنے ذاتی و حزبی منافع سے چشم پوشی ہے ۔

قومی اتحاد پارٹی عراق کے سربراہ نے کہا: عراق کے دروازے سبھی کے کھلے ہوئے ہیں ، ہم علاقے اور دنیا کے تمام خصوصا پڑوسی ممالک سے بہتر تعلقات قائم کرنے می کوشاں ہیں ۔ /۹۸۸/ ن ۹۷۹

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬