01 March 2018 - 17:05
News ID: 435214
فونت
سید پسند علی رضوی:
اصغریہ علم و عمل تحریک پاکستان کے مرکزی صدر نے اپنے مذمتی بیان میں کہا کہ امریکی سرپرستی میں بننے والے سعودی فوجی اتحاد کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب اپنے حواریوں کے ذریعے یمن و شام میں فضائی حملے کرکے سینکڑوں بے گناہ لوگوں کو لقمہ اجل بنا چکا ہے، عالمی ضمیر اور امت مسلمہ سنجیدگی کا مظاہرہ کرے۔
سید پسند علی رضوی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اصغریہ علم و عمل تحریک پاکستان کے مرکزی صدر سید پسند علی رضوی نے شام و یمن میں ہونے والی قتل و غارت کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب نے شہنشاہیت کی ہوس میں پوری عالم اسلام میں ظلم و ستم کا بازار گرم کیا ہوا ہے، روز بروز انسانیت کی خونریزی اور معصوم شہریوں کی آہ و پکار پر اقوام متحدہ اور او آئی سی کی مجرمانہ خاموشی سعودیی عرب، امریکا اور اسرائیل کی حمایت ثابت کرتی ہے۔

پسند علی رضوی نے اپنے مذمتی بیان میں  کہا کہ عالمی دہشتگرد نے اپنی اجارہ داری کی خاطر دنیا کا امن خراب کیا ہوا ہے۔

انہوں نے امریکی سرپرستی میں بننے والے سعودی فوجی اتحاد کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب اپنے حواریوں کے ذریعے یمن و شام میں فضائی حملے کرکے سینکڑوں بے گناہ لوگوں کو لقمہ اجل بنا چکا ہے، عالمی ضمیر اور امت مسلمہ سنجیدگی کا مظاہرہ کرے اور ان دہشتگردانہ کارروائیوں کے خلاف آواز بلند کرکے بیداری کا ثبوت دے۔ /۹۸۹/ ف۹۴۰

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬