26 February 2018 - 17:29
News ID: 435171
فونت
عراق کی ایک عدالت نے وہابی دہشت گرد تنظیم داعش سے منسلک ترکی کی ۱۶ دہشت گرد خواتین کو دہشت گردی کے سنگین جرائم اور عراقی شہریوں کے قتل کے جرم میں سزائےموت سنا دی ہے۔
داعشی عورتیں

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، عراقی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ عراق کی ایک عدالت نے وہابی دہشت گرد تنظیم داعش سے منسلک ترکی کی  16 دہشت گرد خواتین کو دہشت گردی کے سنگین جرائم اور عراقی شہریوں کے قتل  کے جرم میں سزائے موت سنا دی ہے۔اطلاعات کے مطابق عراق میں  گزشتہ برس اگست میں داعش کے خلاف آپریشن شروع ہونے کے بعد سےسیکڑوں دہشت گرد خواتین کو گرفتار کرکے عدالت میں پیش کیا جاچکا ہے۔

اب تک تقریباً 560 دہشت گرد خواتین کو داعش کی مدد کرنے کے جرم میں پکڑا جاچکا ہے۔ عراق کی سینٹرل کریمنل کورٹ نے ترکی کی شہریت رکھنے والی 16  دہشت گرد خواتین کو داعش سے تعلق کے جرم میں سزائے موت سنادی ہے، سینٹرل کریمنل کورٹ کے جج عبدالستار البقدار کے مطابق خواتین کی سزاؤں کا اعلان اس وقت کیا گیا جب یہ ثابت ہوگیا کہ یہ خواتین داعش کے ساتھ ہیں یا پھر انہوں نے دہشت گردوں کے ساتھ شادی کی اوردہشت گردانہ حملوں میں ان کی مدد کی یا براہ راست خود دہشت گردانہ حملوں ميں ملوث رہی ہیں۔

اطلاعات کے مطابق اگست میں عراقی فورسز کے آپریشن کے بعد سے تقریباً 1300 دہشت گرد خواتین نے ہتھیار ڈال دئیے تھے اور اب تک 1700 خواتین عراقی فوج کے سامنے ہتھیار ڈال چکی ہیں یا پھر گرفتار ہوچکی ہیں۔

یہ دہشت گرد عورتیں دہشت گردوں سے جہاد النکاح کرنے اور دہشت گردانہ حملوں میں ان کیم دد کرنے کے لئے عراق میں حاضر ہوئی تھیں۔ اس دور میں امیرکہ اور سعودی عرب نے آشکارا وہابی دہشت گردوں کی بھر پور حمایت کی تھی اور ان کی حمایت آج بھی جاری ہے۔ /۹۸۸/ ن۹۴۰

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬