27 February 2018 - 14:17
News ID: 435181
فونت
ججت الاسلام و المسلمین راجہ ناصر عباس جعفری:
ایم ڈبلیو ایم کے جنرل سیکرہٹری نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پوری قوم حکمرانوں کی کرپشن کیخلاف ہم آواز ہے اور اس ملک کے لوٹے ہوئے سرمائے کی واپسی چاہتی ہے، عدلیہ، نیب اور دیگر ریاستی اداروں پر الزام تراشی سے نون لیگ اپنے لیے مشکلات پیدا کر رہی ہے۔
حجت الاسلام راجہ ناصر عباس جعفری

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی جنرل سیکریٹری ججت الاسلام و المسلمین راجہ ناصر عباس جعفری نے پنجاب میں احد چیمہ کی گرفتاری کے بعد پنجاب بیورو کریسی کی طرف سے ہڑتال کو بلیک میلنگ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہڑتال پر جانے والے افسران ریاست کی وفاداری کی بجائے مسلم لیگ نون کی تابعداری کر رہے ہیں۔ اس طرح کے اقدامات قانون و آئین کی تضحیک اور ریاست سے وفاداری کے منافی ہیں، جو لوگ خود کو آئین و قانون سے ماورا سمجھتے ہیں، انہیں کسی بھی اعلٰی عہدے پر رہنے کا کوئی حق حاصل نہیں۔

انہوں نے کہا کہ ڈان لیکس کے بعد یہ حقیقت کھل کر سامنے آگئی تھی کہ ریاستی اداروں کے خلاف سازشیں کی گئیں۔ اب عدلیہ کے خلاف نفرت کے برملا اظہار کا مقصد عوام کو اعلٰی عدلیہ سے بدظن کرنا ہے۔ اداروں کے خلاف شکوک و شبہات پیدا کرکے کرپشن پر پردہ نہیں ڈالا جا سکتا۔ نیز انہوں نے کہا کہ شریف خاندان کی حقیقت اب کھل کر سامنے آگئی ہے۔

ججت الاسلام و المسلمین جعفری کا کہنا تھا کہ پوری قوم حکمرانوں کی کرپشن کے خلاف ہم آواز ہے اور اس ملک کے لوٹے ہوئے سرمائے کی واپسی چاہتی ہے۔ انہوں نے کہا عدلیہ، نیب اور دیگر ریاستی اداروں پر الزام تراشی سے نون لیگ اپنے لئے مشکلات پیدا کر رہی ہے۔ نون لیگ اپنی مرضی کے جج اور فیصلے چاہتی ہے، جو اب ممکن نہیں رہا، ہر کرپٹ شخص اور اپنے اختیارات سے تجاوز کرنے والے کو جوابدہ ہونا پڑے گا۔

انہوں نے کہا کہ پوری قوم شفاف احتساب کی منتظر ہے، عوام کا لوٹا ہوا پیسہ واپس لاکر اسے عوام کی صحت و معیاری تعلیم اور دیگر ترقیاتی منصوبوں کے لئے استعمال ہونا چاہیے۔ پاکستان کے حالات کسی بھی محاذ آرائی کی سیاست کے متحمل نہیں ہے۔ /۹۸۹/ ف۹۴۰

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬