01 March 2018 - 16:58
News ID: 435211
فونت
عراق کے وزیر خارجہ نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بغداد دمشق تعاون کی ضرورت پر تاکید کی ہے۔
 ابراہیم جعفری

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، شام کی سرکاری خبر رساں ایجنسی سانا سے بات چیت کرتے ہوئے عراقی وزیر خارجہ ابراہیم الجعفری نے دونوں ملکوں کے تعلقات کو دیرینہ اور دوستانہ قرار دیا۔

انہوں نے کہا کہ عراق اور شام کے درمیان جعفرافیائی اور تاریخی تعلقات اور مشترکہ مفادات کا تقاضا ہے کہ دونوں ممالک دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بھی ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کریں۔

عراقی وزیر خارجہ نے واضح کیا کہ ان کا ملک شام کے ساتھ تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے کیونکہ شام، ہزاروں عراقی پناہ گزینوں کی میزبانی کرتا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ شام نے ایسے وقت میں عراقیوں کے لیے اپنی سرحدیں کھولیں جب بیشتر ملکوں نے عراقیوں کو پناہ دینے سے انکار کردیا تھا۔قابل ذکر ہے کہ سن دوہزار چودہ کے وسط میں جب داعش نے عراق کے مختلف شہروں پر قبضہ کرلیا تھا ہزاروں عراقی شہری شام میں پناہ لینے پر مجبور ہوگئے تھے۔

عراق اور شام کے درمیان ہونے والے اتفاق رائے کے مطابق عراقی پناہ گزینوں کی واپسی کا عمل گزشتہ سال بیس نومبر سے شروع ہوگیا ہے۔/۹۸۹/ ف۹۴۰

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬