28 February 2018 - 14:28
News ID: 435198
فونت
احمد وحیدی:
اسلامی جمہوریہ ایران کی قومی دفاعی یونیورسٹی کے سربراہ اور سابق وزير دفاع جنرل نے کہا ہے کہ ایران کے خلاف دشمن کی ہمہ گیر جنگ اور سازش کا سلسلہ جاری ہے۔ ہمیں مغربی ممالک کی مسکراہٹ پر اعتماد نہیں کرنا چاہیے۔
احمد وحیدی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کی قومی دفاعی یونیورسٹی کے سربراہ اور سابق وزير دفاع جنرل احمد وحیدی نے کہا ہے کہ ایران کے خلاف دشمن کی ہمہ گیر جنگ اور سازش کا سلسلہ جاری ہے۔ ہمیں مغربی ممالک کی مسکراہٹ پر اعتماد نہیں کرنا چاہیے۔

جنرل وحیدی نے کہا کہ ہمارے خلاف دشمن کی ایک جنگ پنہانی اور دوسری آشکارا ہے البتہ ماضی میں اقتصاد اور کرنسی کے شعبہ میں جنگ کا سلسلہ پنہاں تھا جو اب آشکار ہوگیا ہے۔

انہوں‌ نے کہا کہ انقلاب اسلامی کی کامیابی کے بعد دشمن نے ایرانی قوم کے خلاف اقتصادی اور فوجی شعبہ میں پابندیاں عائد کیں لیکن انھیں اس سے کوئی نتیجہ حاصل نہیں ہوا ۔

جنرل وحیدی نے کہا کہ دشمن نے اپنے زرخرید افراد اور عناصر کے ذریعہ  پنہانی جنگ بھی چھیڑ رکھی ہے اور دشمن کے نفوذی افراد ممکن ہے اہم فیصلوں پر اثر انداز ہونے کی  کوشش کریں۔

انھوں نے کہا کہ ہمیں دشمن کا  آشکارا اور پنہانی جنگوں کےدو محاذوں پر مقابلہ کرنا ہے اور ہمارے حکام کو دشمن کی سازشوں اور عداوتوں کے بارے میں آگاہ اور ہوشیار رہنا چاہیے۔/۹۸۸/ ن۹۴۰

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬