پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے شہر کوئٹہ کے نواحی علاقے نوحصار میں خوبی تالاب کے علاقے میں واقع ایف سی اور لیویز کے کیمپ کے قریب وہابی دہشت گردوں کےخودکش کے نتیجے میں ۴ایف سی اہلکار ہلاک جبکہ ۶ زخمی ہوگئے ہیں۔
رسا ںیوز ایجنسی کی جنگ نیوز سے رپورٹ کے مطابق ، وہابی دہشت گردوں کی پاکستان کو تباہ کرنے کی کوشششوں کا سلسلہ جاری ہے ۔ پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے شہر کوئٹہ کے نواحی علاقے نوحصار میں خوبی تالاب کے علاقے میں واقع ایف سی اور لیویز کے کیمپ کے قریب وہابی دہشت گردوں کےخودکش کے نتیجے میں 4ایف سی اہلکار ہلاک جبکہ 6 زخمی ہوگئے ہیں۔
مقامی اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے جبکہ شہید اہلکاروں کی لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ آج صبح کوئٹہ ہی میں سمنگلی روڈ پر نامعلوم ملزمان نے ڈی ایس پی حمید اللہ دستی کی گاڑی پر فائرنگ کی تھی جس کے نتیجے میں 2 پولیس اہلکار شہید ہوئے تھے۔ /۹۸۹/ ف۹۴۰
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے