رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، بچوں اور بچیوں کو جدید تعلیم کے ساتھ ساتھ قرآنی اور اسلامی تعلیمات سے مزین کرانے کے لیے کویٹہ کے علاقہ مومن آباد میں دارالقرآن امام حسین مرکز قایم کیا گیا ہے جسمیں روخوانی، تلاوت اور تجوید کے ہمراہ احکام و عقاید اور ٹیوشن کلاسز کا اہتمام کیا گیا ہے۔
قرآنی کلاسز صبح اور شام کے اوقات میں منعقد ہوتی ہیں جنمیں بچوں اور بچیوں کی الگ الگ کلاسز شامل ہیں۔
ان کلاسز میں سرکاری اور پرائیویٹ اسکولوں کی طلبا اور طالبات شرکت کرسکتی ہے جبکہ ماہر استاتذہ کی خدمات کا خصوصی انتظام کیا گیا ہے۔
دارلقرآن امام حسین کے قیام کا مقصد معاشرے میں بچوں کی قرآنی تربیت، مکتب اہل بیت سے آشنایی اور جدید علوم کے مطابق انکو تعلیم سے آراستہ کرانا بتایا جاتا ہے۔
دارلقرآن میں نادار اور شہداء کے بچوں کو مفت میں داخلے اور پڑھانے کا انتظام بھی کیا گیا ہے۔/ ۹۸۹/ ف۹۴۰