رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اصغریہ آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر برادر فضل حسین اصغری نے کراچی میں منعقد ولایت فقیہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ولایت و امامت ہی ایسا نظام ہے جو دنیا و آخرت میں کامیابی کی ضمانت فراہم کرتا ہے کیونکہ امامت و لایت ہی معاشرے کی تمام جزئیات کو ایک ساتھ لے کر چل سکتی ہے۔
انہوں نے یہ کہتے ہوئے کہ باقی تمام نظام اس کے اہل نہیں ہیں جو انسان کی دنیا اور آخرت کی کامیابی کی کلید ثابت ہو سکے کہا: یہ نظام انسان کی ہدایت اور رہنمائی کے لیے کامل سسٹم کانام ہے، انفرادی ہو یا اجتماعی ہر لحاظ سے انسان کی ہدایت کی مکمل صلاحیت نظام ولایت میں ہے۔
انہوں نے کہا: حکومت مکتب اہل بیت علیھم السلام میں منزل کا نام نہیں بلکہ عدل و انصاف کے نفاذ کا وسیلہ ہے، حکومت کا مقصد حق کا دفاع اور باطل کو زمین بوس کرنا ہے۔ /۹۸۹/ ف۹۲۱