‫‫کیٹیگری‬ :
28 February 2018 - 13:34
News ID: 435195
فونت
مفتی گلزار نعیمی:
سرزمین پاکستان کے سنی عالم دین مفتی گلزار نعیمی نے یہ کہتے ہوئے کہ افغانستان دشمن ملکوں کے ہاتھوں استعمال ہو رہا ہے کہا: سعودیوں کے ہاتھ مسلمانوں کے خون سے رنگین ہیں ۔
مفتی گلزار نعیمی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سرزمین پاکستان کے سنی عالم دین مفتی گلزار نعیمی نے اپنے بیان میں‌ یہ کہتے ہوئے کہ افغانستان دشمن ملکوں کے ہاتھوں استعمال ہو رہا ہے کہا: سعودیوں کے ہاتھ مسلمانوں کے خون سے رنگین ہیں  ۔

انہوں نے یہ کہتے ہوئے کہ سنی تاریح میں جتنے بھی قابل افسوس واقعات نے جنم لے لیا ہے میں اسے اہلسنت کے چہرے پر سیاہ داغ تصور کرتا ہوں نیز پاکستان کی ریاست میں اہلسنت کو اس عمل سے جتنا نقصان ہوا اور جتنی بدنامی ہوئی ہے وہ ناقابل بیان ہے کہا:  مذہبی سیاست کرنے والے اپنے ذاتی مفاد کو یوں بیان کرتے ہیں جیسے یہ دین و اسلام کا معاملہ ہو، جب ان کا مفاد پورا ہوتا ہے تو اسلام کا مفاد بھی پورا ہو جاتا ہے۔ جب ان کا مفاد پورا نہیں ہوتا تو وہ اسلام کا نقصان شمار ہونے لگتا ہے۔ میں سمجھتا ہوں کہ جتنے بھی مذہبی و مسلکی سیاست کر رہے ہیں، سب کا مقصد یہی ہے، یہ بہت قابل افسوس ہے۔

نعیمی نے کہا: جو لوگ اتحاد و وحدت کو نقصان پہچا رہے تھے اور مسلمانوں کو کافر کہہ رہے تھے، ان کے خلاف حکومت نے نہ پہلے کوئی کام کیا اور نہ اب کر رہی ہے۔

انہوں نے یہ کہتے ہوئے کہ میں سعودی عرب فوج جانے کا کل بھی مخالف تھا، آج بھی ہوں اور آئندہ بھی رہوں گا کہا: سعودی عرب اگر اسرائیل کے خلاف لڑ رہا ہوتا تو اس فوج میں شاید میں بھی اپنے آپکو شامل کرنے میں سعادت سمجھتا اور ایک سپاہی کے طور پر جنگ میں شریک ہوتا، لیکن افسوس کہ اس وقت سعودی عرب اپنے مسلمان بھائیوں سے جنگ لڑ رہا ہے، سعودی عرب اس وقت مسلمانوں کو اکٹھا کرکے مسلمانوں پر گولیاں چلوا رہا ہے۔ میں یہ سمجھتا ہوں یہ امت کے ساتھ غداری ہے اور پاکستان کو کسی صورت میں ایسا کام نہیں کرنا چاہئے تھا ۔/۹۸۸/ ن۹۴۰

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬