‫‫کیٹیگری‬ :
28 February 2018 - 14:21
News ID: 435196
فونت
حیدرالعبادی:
عراق میں داعشی باقیات کے خاتمے کے لئے اہم منصوبہ تیار کرلیا گیاہے۔
حیدر العبادی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، عراقی وزیراعظم حیدرالعبادی کا کہنا ہے کہ عراق بھر سے داعشی باقیات اور مائنڈ سیٹ کے خاتمے کے لئے اہم منصوبہ تیار کرلیاہے۔

عراقی وزیراعظم حیدرالعبادی کا کہنا ہے کہ ملک بھر سے درندہ صفت داعشی دہشت گردوں کے باقیات کا صفایا کیا جارہاہے۔

انہوں نے کہا کہ شام سے متصل سرحدوں پر عراقی فوج اور سیکیورٹی فورسز کا مکمل کنٹرول ہے اور ملک بھر سے داعشی دہشت گردوں کے اثرات ختم کرنے کے لئے ایک جامع پلان تیار کیا گیاہے۔

حیدرالعبادی نے آئندہ انتخابات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن کو غیرجانبدار رہ کر کام کرنا چاہئے اور کسی بھی قسم کی دخل اندازی سے باز رہنا چاہئے۔

العبادی نے کہا کہ کوئی بھی غیرملکی فورسز عراقی حکومت کی اجازت کے بغیر ملک میں نہیں رہ سکتیں۔ /۹۸۸/ ن۹۴۰

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬