28 February 2018 - 12:59
News ID: 435192
فونت
غرب اردن میں صیہونی فوجیوں اور فلسطینی جوانوں کے درمیان تصادم کی خبریں دریافت ہوئی ہیں ۔
صیہونیوں اور فلسطینیوں میں تصادم

رسا نیوز ایجنسی کی العالم سے رپورٹ کے مطابق، صیہونی فوجیوں نے غرب اردن کے شہر نابلس میں حضرت یوسف علیہ السلام کے روضے پر حملہ کردیا جس کے بعد فلسطینیوں اور صیہونی فوجیوں کے درمیان جھڑپ ہو گئی۔

اس رپورٹ کے مطابق صیہونی فوجیوں نے اسی طرح  جنوبی بیت لحم میں فلسطینیوں کے گھروں پر بھی حملہ کیا۔

صیہونی فوجیوں نے اسی طرح بیت المقدس کے شمال میں فلسطینیوں کے ایک رہائشی مکان اور ایک کنویں کو منہدم کر دیا۔

میڈیا ذرائع نے غرب اردن کے شہر جنین کے مثلث الشہدا نامی پاس پر بھی فلسطینیوں اور صیہونی فوجیوں کے درمیان جھڑپوں کی خبر دی ہے۔

فلسطینی نوجوانوں نے اسی طرح غرب اردن کے علاقے بیرہ کے قریب ایک صیہونی کالونی کی فوجی دیدبانی پر منگل کی رات حملہ کر دیا۔

فلسطینی مجاہدین نے اسی طرح شہر الخلیل کے شمال میں واقع شہر حلحول کے گیٹ پر صیہونی فوجیوں کی دیدبانی پر بھی  فائرنگ کر دی۔

صیہونی ذرائع نے اس حملے کا اعتراف کرتے ہوئے فائرنگ کرنے والوں کا پتہ لگانے کے لئے جستجو شروع کر دی ہے۔/۹۸۸/ ن۹۴۰

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬