‫‫کیٹیگری‬ :
02 March 2018 - 23:36
‫نیوز‬ ‫کوڈ‬: 435217
فونت
بحرین کی شاہی حکومت کے فوجیوں نے مسلسل پچاسی ویں ہفتے مغربی مناما کے علاقے الدراز کی شیعہ جامع مسجد میں نماز جمعہ کی ادائیگی کی اجازت نہیں دی۔
بحرین کی نماز جمعہ

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، صوت المنامہ ویب سائٹ کے مطابق ملک کی سب سے بڑی نماز جمعہ کے انعقاد سے روکے جانے بعد عوام نے الدراز کے علاقے میں شاہی حکومت کے خلاف مظاہرے کیے اور نماز کی ادائیگی پر روک لگانے کو مداخلت فی الدین قرار دیا۔

مظاہرین نے شاہی حکومت کے خلاف بھی نعرے لگائے اور آل خلفیہ حکومت کے غیرانسانی اقدامات کی مذمت کی۔مظاہرین نے ملک کے بزرگ  عالم دین اور انقلابی رہنما آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کی جبری نظر بندی کے خاتمے کا بھی مطالبہ کیا۔

بحرین کی شاہی حکومت نے آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کی شہریت منسوخ اور جون دوہزار سولہ سے انہیں ان کے گھر میں قید کر رکھا ہے۔

بحرین میں فروری دوہزار گیارہ سے عوامی تحریک جاری ہے جس کا مقصد ملک پر خاندانی آمریت ختم کرکے مکمل جمہوری حکومت قائم کرنا ہے۔/۹۸۸/ ن۹۴۰

 

تبصرہ بھیجیں
نام:
ایمیل:
* ‫نظریہ‬:
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬