حجت الاسلام و المسلمین اسلامی:
مجلس خبرگان رھبر کونسل کے رکن نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ ہماری قوم ھرگز قومی سلامتی اور ملک کے دفاعی سیسٹم پر مذاکرہ کی اجازت نہ دے گی کہا: ایران کی میزائلی مصنوعات ، قومی سلامتی اور ملک کے دفاعی سیسٹم سے متعلق ہے لہذا کسی بھی ملک کو ان مسائل میں مداخلت اور اس سلسلے میں اظهار نظر کا حق نہیں ہے ۔
مجلس خبرگان رھبر کونسل میں شھر قزوین کے عوامی نمائندہ حجت الاسلام و المسلمین علی اسلامی نے رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر سے گفتگو میں یہ بیان کرتے ہوئے کہ دشمن سے مذاکرہ میں بذاتہ کوئی مشکل نہیں ہے کہا: افسوس ۱+۵ اور ایران کے جوہری مذاکرات میں شرائط فراہم نہ تھے ۔
حجت الاسلام والمسلمین اسلامی نے مزید کہا: مذاکرہ کرنے والی ٹیم میں جاسوسوں کی موجودگی ، ڈپلومیٹک تخصصی مسائل سے نا واقفی ، دشمن پر بے موقع حسن ظن اور خود کی سادگی یہ وہ تمام مسائل تھے جس نے جوہری معاھدہ کو ناکامی سے روبرو کردیا ہے ۔
انہوں نے مزید کہا: افسوس مذاکرہ کرنے والی ٹیم نے رهبر معظم انقلاب اسلامی کے مطالبات پر توجہ نہیں کیا اور ایک طرفہ اپنے معاھدے پر پابند رہی ۔ /۹۸۸/ ن ۹۷۸
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے