‫‫کیٹیگری‬ :
02 March 2018 - 23:52
News ID: 435223
فونت
آیت اللہ سید احمد خاتمی:
اسلامی جمہوریہ ایران کے ادارلحکومت تہران میں نماز جمعہ کے خطیب نے پردے اور حجاب کی اہمیت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ حجاب ، اللہ تعالی کا قانون اور ضروریات دین میں سے ہے اور تمام فقہاء کا اس بات پر اتفاق ہے کہ حجاب ضروریات دین میں سے ہے۔
آیت الله سید احمد خاتمی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران میں نماز جمعہ آیت اللہ سید احمد خاتمی کی امامت میں منعقد ہوئی ، جس میں لاکھوں افراد نے شرکت کی۔ نماز جمعہ کے خطبوں میں خطیب جمعہ  نے پردے اور حجاب کی اہمیت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ حجاب ، اللہ تعالی کا قانون اور ضروریات دین میں سے ہے اور تمام فقہاء کا اس بات پر اتفاق ہے کہ حجاب ضروریات دین میں سے ہے۔

انھوں نے کہا کہ حجاب کے مخالفین مغربی قوانین کو اللہ تعالی کے قانون پر ترجیح دینے کی کوشش کررہے ہیں اور یہ ان کی اللہ تعالی کی نسبت عدم معرفت کی دلیل ہے۔

خطیب جمعہ نے شام کے وزیر اوقاف کی رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای سے ملاقات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ رہبر معظم انقلاب اسلامی نے اس ملاقات میں شام کے صدر کو عظیم مجاہد قراردیتے ہوئے فرمایا: شام کے صدر بشار اسد فرنٹ لائن پر اسلام دشمن عناصر اور سامراجی طاقتوں کے ساتھ مقابلہ کررہے ہیں اور شامی عوام اور حکومت کی حمایت ایران کا فریضہ ہے۔

خطیب جمعہ نے اسلام اور ایران کے مایہ ناز اسلامی کمانڈر جنرل قاسم سلیمانی کی خدمات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ جنرل قاسم سلیمانی اسلام کے اور ولایت کے بےباک ، مخلص اور نڈر کمانڈر ہیں جنھوں نے خطے سے داعش کی جعلی اور مصنوعی خلافت کی بساط جمع کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔

آیت اللہ سید احمد خاتمی نے کہا کہ ایرانی حکام کے لئے عوام کی خدمت بہت بڑی نعمت ہے اور عوام کو حکام کی کارکردگی اور ان کے اعمال پر قریبی نظر رکھنی چاہیے۔ /۹۸۹/ ف۹۴۰

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬