07 March 2018 - 22:16
News ID: 435279
فونت
مسلم علماء کونسل لبنان نے حزب اللہ لبنان اور ان کے اتحادی امیدواروں کی حمایت کا اعلان کیا ۔
حزب اللہ لبنان

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مسلم علماء کونسل لبنان کے رکن شیخ صهیب حبلی نے لبنان کے سیاستمداروں سے ملاقات میں حزب اللہ لبنان اور پورے ملک میں موجود ان کے اتحادی امیدواروں سے اپنی حمایت کا اعلان کیا ۔

انہوں نے اس اقدام کو لبنان کی طاقت اور ملک میں ثبات کا سبب جانا نیز لبنانی حاکمیت کے خلاف غاصب صھیونیت کی مستقل دھمکیوں کا اینٹی بتایا ۔

سرزمین لبنان کے اس سنی عالم دین نے پارلیمنٹ الیکشن میں وسیع پیمانے پر لبنانیوں کی مشارکت کو اہم بتایا اور کہا: لبنانی ان فتنہ پرور اور مذھبی باتوں سے جو ملک کے حق میں نقصان دہ ہے دور رہیں ۔

انہوں نے فتنہ انگیزی اور قبائلی تعصب کو جانی دشمن غاصب صھیونیت کے حق میں مفید جانا کہ جو ہمیشہ لبنانی شھریوں میں تفرقہ اندازی میں مصروف ہے ۔

اس ملاقات میں موجود سیاسی شخصیتوں نے بھی شیخ صهیب حبلی کو معتدل سنی عالم دین اور تکفیریت سے برسرپیکار عالم بتایا نیز انہیں دوسروں کے لئے نمونہ عمل قرار دیا ۔/۹۸۸/ ن۹۷۹

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬