روسی وزارت دفاع:
روسی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ امریکی فوج نے النتف علاقہ کو دہشت گردوں کے تربیتی کیمپ میں تبدیل کردیا ہے۔
رسا نیوز ایجنسی کی النشرہ سے رپورٹ کے مطابق، روس کے نائب وزیر دفاع الیگزینڈر فامین کا کہنا ہے کہ امریکہ شام میں سرگرم تکفیری دہشت گرد کی مدد اور حمایت جاری رکھے ہوئے ہے اور امریکی فوج نے النتف علاقہ کو دہشت گردوں کے تربیتی کیمپ میں تبدیل کردیا ہے۔
انھوں نے کہا کہ شام اور عراق کی سرحد پر امریکہ نے 55 کلومیٹر کا علاقہ دہشت گردوں کے لئےمخصوص کررکھا ہے اس علاقہ میں دہشت گردوں کو ہتھیار اور تربیت فراہم کی جاتی ہے۔ امریکہ اس علاقہ سے امدادی ٹیموں کو بھی گزرنے کی اجازت نہیں دیتا جس کی وجہ سے ارکبان کیمپ میں لوگوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔ /۹۸۹/ ف۹۴۰
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے