07 March 2018 - 15:11
News ID: 435275
فونت
صاحبزادہ حامد رضا:
چیئرمین سنی اتحاد کونسل کا کہنا تھا کہ سعودی حکومت امریکہ کی خوشنودی کیلئے مقدس سرزمین کا تقدس پامال نہ کرے ۔
صاحبزادہ حامد رضا

رسا ںیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ زبیر گل کی شکست ن لیگ میں بغاوت کا ثبوت ہے، بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو ووٹ کا حق ملنا چایئے، ن لیگ کی مرضی سے بنائی گئی نئی حلقہ بندیاں قبول نہیں ہیں، الیکشن کمیشن ن لیگ کی بی ٹیم نہ بنے۔

انہوں نے کہا کہ سرکاری خطبات جمعہ کا منصوبہ مسترد کرتے ہیں، پنجابیوں کی پگ کو لگنے والے سب سے بڑے داغ کا نام نواز شریف ہے، سرزمین حرمین شریفین پر خواتین کی میراتھن ریس امت مسلمہ کی غیرت کیلئے چیلنج ہے، سعودی حکومت امریکہ کی خوشنودی کیلئے مقدس سرزمین کا تقدس پامال نہ کرے، سینٹ الیکشن میں خرید و فروخت جمہوریت کی شکست اور مفاداتی سیاست کی فتح ہے۔

انہوں نے یہ بات جناح ہسپتال لاہور میں زیر علاج سنی اتحاد کونسل کے مرکزی راہنما الحاج سرفراز احمد تارڑ کی بیٹی کی عیادت کے بعد علماء و مشائخ اور پارٹی عہدیداروں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

صاحبزادہ حامد رضا نے مزید کہا کہ سینٹ الیکشن کے گندے دھندے میں سب نے منہ کالے کئے، ایوان بالا کے الیکشن میں ہونیوالی خرید و فروخت نے سیاسی نظام کی خامیاں بے نقاب کر دی ہیں۔ سیاست میں کالے دھن کا عمل دخل خطرناک حد تک بڑھ گیا ہے، ناکام حکومت کی نااہلی سے ملک 90 ارب ڈالر کا مقروض ہو چکا ہے، جاگ پنجابی جاگ کے نعرے سے سیاست کا آغاز کرنیوالا نواز شریف آج مجیب الرحمن ثانی بن چکا ہے۔

چیئرمین سنی اتحاد کونسل نے مزید کہا کہ شریف شاہی کا مافیا راج تیس برس سے ملک کو لوٹ رہا ہے، ملک کی معاشی تباہی میں کرپشن کا بنیادی کردار ہے، فیصل آباد میں سرکاری خرچ سے مریم صفدر کے جلسے کے انتظامات کئے جا رہے ہیں، ن لیگ سرکاری وسائل و ذرائع کو اپنی سیاست کیلئے استعمال کر رہی ہے، مساجد میں سرکاری خطبے لاگو کرنے کی شدید مزاحمت کریں گے، حکومت مداخلت فی الدین سے باز رہے۔

نئی حلقہ بندیاں ن لیگ کے مفاد کو پیش نظر رکھ کر فائنل کی گئی ہیں۔ ن لیگ سرکاری وسائل سے انتخابی جلسے کر کے پری پول دھاندلی کر رہی ہے۔ /۹۸۸/ ن۹۴۰
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬