رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ڈاکٹر علی اکبر ولایتی نے ہفتہ کے روز صحافیوں سے گفتگو میں ایران کی دفاعی اور فوجی طاقت کے خلاف بعض ممالک کے منفی مؤقف اور بیانات پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ملکی دفاع کا تعلق صرف اور صرف ایران سے ہے اور اس حوالے سے کسی ملک سے کوئی لینا دینا نہیں۔ علی اکبر ولایتی کا کہنا تھا کہ ایران اہم اور بڑے علاقائی ملک کی حیثیت سے علاقائی ممالک کی جانب سے ہتھیاروں کی دوڑ پر خاموش نہیں رہ سکتا۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی کے بین الاقوامی امور کے مشیر نے کہا کہ ایران کے دفاعی امور کا کسی دوسرے ملک سے کوئی تعلق نہیں ہے ہر ملک کو اپنے دفاعی امور کو مضبوط اور مستحکم بنانے کا حق حاصل ہے۔ علی اکبر ولایتی نے کہا کہ ایران کو اپنے دفاع کے لئے کس قسم کے میزائل بنانے کی ضرورت ہے اس کا فیصلہ کوئی دوسرا ملک نہیں بلکہ اس کا فیصلہ ایران کرے گا۔ /۹۸۹/ ف۹۴۰