‫‫کیٹیگری‬ :
07 March 2018 - 21:13
News ID: 435276
فونت
حضرت آیت الله مکارم شیرازی:
مرجع تقلید وقت حضرت آیت الله مکارم شیرازی نے ایران کے میزائل پروگرام کے سلسلے میں گفتگو کو بے معنی بتایا اور کہا: موجودہ دنیا جس پرغنڈوں کی حکمرانی ہے بدبین رہنا چاہئے اور اعتماد نہیں کرنا چاہئے کیوں کہ اگر اعتماد کیا تو مہلک ضرب سے روبرو ہوں گے ۔
آیت الله مکارم شیرازی

رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق، مراجع تقلید قم میں سے حضرت آیت الله ناصر مکارم شیرازی نے آج مسجد آعظم قم میں اپنے درس خارج میں دنیا کی موجودہ صورت حال کا تجزیہ کرتے ہوئے کہا: ہم جب دنیا کے ظاھر پر نگاہ ڈالتے ہیں تو اقوام متحدہ ، سلامتی کونسل ، مظلوموں کے حمایتی گروپ اور حتی حیوانات کے حامی گروہ بھی موجود ہیں ۔

انہوں نے مزید کہا: مگر ہم جب اس دنیا کے باطن پر نگاہ دوڑاتے ہیں تو غندہ گردی ، دھوکہ دھڑی ، ریاکاری اور جھوٹ و فریب اعلی حکمرانوں کی حد تک موجود ہے ، اس بھی زیادہ تعجب انگیز یہ ہے کہ آہستہ آہستہ دنیا کے لوگوں کو اس کی عادت ہوتی جارہی ہے ، انہوں نے اس جھوٹ کو سچ مان لیا ہے ، امریکا دنیا کے اس گوشہ سے آکر اس گوشے کے ممالک پر ایٹمی بم بنانے پر معترض ہے جبکہ خود اس کے پاس ھزاروں ایٹمی بم موجود ہیں ۔ /۹۸۸/ ن۹۷۸

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬