‫‫کیٹیگری‬ :
10 March 2018 - 17:01
News ID: 435308
فونت
بروجردی:
ایرانی پارلیمنٹ میں سلامتی کمیشن کے سربراہ نے کہا: سفارت کی بالکنی میں ان افراد کا گھسنا انگلینڈ پولیس کی موافقت یا ان کی چشم کے بغیر ناممکن ہے ۔
علا الدین بروجردی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی پارلیمنٹ میں سلامتی کمیشن کے سربراہ علاءالدین بروجردی نے لندن میں اسلامی جمھوریہ ایران کی سفارت پر ہونے والے حملہ پر سخت عکس العمل کا اظھار کرتے ہوئے کہا: انگلینڈ یا دنیا کے دیگر گوشے میں سفارت ایران کی امنیت کی ذمہ داری اس ملک کی حکومت پر ہے ، لہذا انگلینڈ حکومت ، اسلامی جمهوریہ ایران کی سفارت میں ہونے والے حملے کی ذمہ قبول کرے اور اپنی ذمہ داریوں کو بخوبی انجام دے ۔

انہوں نے اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ سفارت کی حفاظت، پولیس اور حفاظتی مراکز کے ذمہ ہوتی ہے کہا: سفارت کی بالکنی میں ان افراد کا گھسنا انگلینڈ پولیس کی موافقت یا ان کی چشم کے بغیر ناممکن ہے ۔

بروجردی نے کہا: انگلینڈ حکومت ، اسلامی جمهوریہ ایران کی سفارت کے لئے رونما ہونے والے خطرات کے سلسلے میں جوابدہ رہے ۔

انہوں نے کہا: بتایا جاتا ہے کہ ان لوگوں کا تعلق شیرازی گروہ سے تھا مگر حقیقت حال یہ ہے کہ حفاظتی مسائل کے سامنے ان کی کوئی حقیقت نہیں ہے ۔/۹۸۸/ ن۹۷۸

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬