09 March 2018 - 09:15
News ID: 435287
فونت
حجت الاسلام سید احسن اختر جعفری :
مظفر پور بیھار کے امام جمعہ نے کہا : ہم لوگوں پر فرض ہے کہ دشمن جس شکل میں بھی ہو اس کو پہچانیں اور اس کی سازش کو ناکام بنائیں ۔
حجت الاسلام سید احسن اختر جعفری

حجت الاسلام سید احسن اختر جعفری مظفر پور بیھار کے امام جمعہ نے رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کے ساتھ ایک گفت و گو میں ہندوستان کی موجودہ صورت حال میں مسلمانوں کی حالات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا : اس وقت ہندوستان کے مسلمانوں کے لئے سب سے اہم و ضروری چیز یہ ہے کہ وہ آپس میں اتحاد و یکجہتی کو مضبوط بنانے میں اپنا کردار پیش کریں ۔

انہوں نے دشمن اسلام کی طرف سے روز بروز ہو رہے سازش کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا : ہم لوگ اس زمانہ میں مشاہدہ کر رہے ہیں کہ اسلام کے دشمن کس طرح مخلتف سازش کے تحت مسلمانوں کو کمزور کرنے کی کوشش میں لگے ہیں اور مسلمانوں کو تباہی کے دہانہ پر کھڑا کرنے کی کوشش میں ہیں ۔

اختر احس جعفری نے مسلمانوں سے دشمن کی طرف سے ہو رہے سازش کا بھر پور مقابلہ کرنے کی تاکید کرتے ہوئے بیان کیا : مسلمانوں کو چاہیئے کہ وہ ہر زمانہ سے پہلے اس وقت ہوشیار رہیں اور اسلام کے دشمنوں کی طرف سے چلائے جا رہے سازشی منصوبے کا غور سے مطالعہ کریں تا کہ اس کی سازش کا شکار نہ ہوں اور اس سے مقابلہ کا راستہ تلاش کریں ۔

انہوں نے مسلمانوں کے درمیان اختلاف پھیلانے کو دشمن کی ایک اہم سازش جانتے ہوئے کہا : دشمن اس نتیجہ پر پہوچا ہے کہ مسلمانوں کو شکست دینے کا واحد راستہ ان کے درمیان اختلاف پھیلانا ہے جس کی وجہ سے وہ اپنی تمام کوشش اس امر میں صرف کر رہے ہیں کہ کسی بھی طرح مسلمانوں کے درمیان اختلاف پیدا کرائی جائے ۔

مظفرپور کے امام جمعہ نے وضاحت کی : مسلمانوں کی کامیابی و سربلندی اتحاد و ایکجہتی میں ہے جس امر کی تاکید قرآن کریم نے بھی کی ہے اور نبی کریم ص نے بھی مسلمانوں سے اتحاد کی تاکید کی ہے اور اس امر کو نجات کا سبب جانا ہے ۔

انہوں نے دنیا کے ہر گوشہ میں رہنے والے مسلمان خاص کر ہندوستان کے مسلمانوں سے اتحاد و یکجہتی کی اپیل کرتے ہوئے کہا : دنیا میں ہر طرف مسلمانوں پر ظلم ہو رہا ہے اور اس کی وجہ صرف یہ ہے کہ بعض دشمنان اسلام اسلام کا لبادہ خود پر ڈالتے ہوئے خود کو مسلمانوں کا لیڈر ہونے کا دعوا کرتے ہوئے خود کو اسلام کے دشمن کا غلام بنا لیا ہے اور دشمن کے بنائے ہوئے منصوبے کو نافذ کر رہے ہیں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف پیدا کر رہے ہیں ۔

اختر احسن جعفری نے وضاحت کرتے ہوئے کہا : ہم لوگوں پر فرض ہے کہ دشمن جس شکل میں بھی ہو اس کو پہچانیں اور اس کی سازش کو ناکام بنائیں ، اور دشمن کی شناخت کا ایک آسان راستہ یہ ہے کہ جو بھی مسلمانوں کے درمیان اختلاف پھیلانے کی کوشش کرے وہ مسلمان کا دشمن ہے ، چاہے وہ سیاست کی وجہ سے ہو چاہے وہ مذہبی تعصب کے ذریعہ اختلاف پھیلانے کی کوشش کرے ۔/۹۸۹/ف۹۱۳/   

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬