بعیدی نژاد:
لندن میں مقیم اسلامی جمھوریہ ایران کے سفیر نے گذشتہ شب فرقہ شیرازی کی جانب سے لندن میں ایران کی سفارت پر ہونے حملہ کی جانب اشارہ کیا اور کہا: فرقه شیرازی نے اپنے چہرے سے نقاب پلٹ دی ۔
رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، لندن میں اسلامی جمھوریہ ایران کے سفیر بعیدی نژاد نے اپنی تحریر میں گذشتہ شب فرقہ شیرازی کی جانب سے لندن میں ایران کی سفارت پر ہونے حملے کے سلسلے میں لکھا: فرقہ شیرازی نے اس حملے کے ذریعہ اپنے چہرے سے نقاب پلٹ دی اور ان کی حقیقت دنیا کے سامنے آگئی ۔
انہوں نے کہا: فرقہ شیرازی ایک منحرف العقیدہ گروہ ہے ، انہوں نے لندن میں سفارت ایران پر حملہ کر کے بین الاقوامی حقوق کی کھلم کھلا خلاف ورزی کی ہے ، جبکہ وہ مسالمت آمیز تظاھرات کے ذریعہ بھی اپنے نظریات کو پہونچا سکتے ہیں ۔
بعیدی نژاد نے مزید کہا: ان لوگوں نے اسلامی جمھوریہ ایران کے عالی رتبہ افراد کے خلاف نارے بازی کے علاوہ ٹی وی چائنلز کے سامنے مقدس اہل سنت کی توھین کی اور رسول اسلام(ص) کی اہلیہ اور خلفاء ثلاثہ ابوبکر ، عمر اور عثمان کی توھین کی ۔/۹۸۸/ ن۹۷۹
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے